70

بین الاقوامی سرحد ارینہ سیکٹر جموں میں مشکوک نقل و حمل کے بعد بی ایس ایف کی فائرنگ

سرینگر/03جنوری/بین الاقوامی سرحد پر جموںکے ارینہ سیکٹر میں مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد سرحدی حفاظتی فورسز نے فائرنگ کی جس کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ ادھر بی ایس ایف نے جموں سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر گشت کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ ساتھ ہیروئن کے پانچ پاکیٹ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سی این آئی کو بی ایس ایف ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سرحد پر جموں کے ارینہ سیکٹر میں معمول کے گشت کے دوران بی ایس ایف نے سوموار کی اعلیٰ الصبح پاکستانی علاقے سے مشکوک نقل و حمل دیکھی ۔ بی ایس ایف ترجمان کے مطابق سرحد کی حفاظت پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے اس پاس سے پاکستانی درانداز کی نقل و حمل دیکھی جس کے بعد انہوں نے اس کا للکارا اور واپس جانے کو کہا تاہم جب انہوں نے کچھ نہیں سنا تو بی ایس ایف کو فائرنگ کرنی پڑی ۔ انہوں نے کچھ گولیوں چلائی گئی جس کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر شروع کردیا گیا ہے ۔ بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن آخر ی اطلاعات ملنے تک جاری تھا ۔ ادھر بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ جموں سیکٹر میں سرحد پر گشت کے دوران سوموار کی صبح قریب دس بج کر دس منٹ پر جوانوں نے ایک سفید بیگ دیکھا۔انہوں نے کہا کہ اس بیگ کو جھاڑیوں میں چھپایا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق بیگ کی تلاشی کے دوران اس سے اسلحہ وگولہ بارود کے علاوہ ہیروئن کے پانچ پاکیٹ بر آمد کئے گئے۔بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں تین اے کے 47 رائیفلیں،چار پستول، پانچ اے کے 47 میگزین اور چودہ گولیاں شامل ہیںجس کے بعد اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں