ایک ہفتہ تک خراب موسمی صورتحال کے بعد آخر کار موسم میں بہتری آئی 115

محکمہ موسمیات کی طرف سے موسمی کلینڈرجاری

سرینگر// وادی کشمیر کے موسم میں ایک پھر تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے 15مارچ سے پھر سے بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کی ہے تاہم محکمہ کے مطابق .آنے والے دو دنوں میں موسم خاص طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔نمائندے کے مطابق محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس نے وادی میں 15مارچ سے موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے وادی کشمیر میں اگلے دو روز تک موسم بہتر رہنے کی پیشن گوئی کی جبکہ 15مارچ سے موسم میں پھر سے تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے مزید بارشیں ہو نے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔خبر رساں ادارے کے ساتھ بات کرتے ہوئے سونم لوٹش نے کہا کہ وادی کشمیر میں موسم میں خوشگوار ہے اور آئندہ دو دونوں تک موسم عام طور پر خشک ہی رہنے کا امکان ہیں تاہم 15 مارچھ سے پھر سے موسم میں تبدیلی آئی گئی اور تازہ بارشیں دیکھنے کو ملے گئے جن کا سلسلہ ایک دن تک جاری رہنے کا امکان ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو کسی خوف و ڈر محسوس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بارشیں ہلکی سی درمیانی درجے تک کی ہو سکتی ہے ۔ ادھرخوشگوار موسمی صورتحال کے باوجود تین سو کلو میٹر لمبی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک طرفہ ٹریفک بنا کسی خلل کے جاری رہا اور سینکڑوں کی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیوں نے جموں سے سرینگر کی طرف سفر کیا تاہم مسافروں کی حفاظت اور کسی بھی ممکنہ حادثے کے پیش نظر کسی بھی گاڑی کو مخالف سمیت سے آنے کی اجازت نہیں دی ئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں