اگر چین کے ساتھ مزاکرات میں حرج نہیں تو پاکستان کے ساتھ بات چیت شجرممنوع کیوں 102

شوپیان ہلاکتوں کی عدالتی تحقیقات کی جائے

سرینگر// کٹھوعہ کی 8سالہ کمسن بچی آصفہ کے والدین کو جلد از جلد انصاف ملنا چاہئے ،اس معصوم کے درندہ صفت، وحشی اور سفاک قاتلوں کو قانون کے تحت عبرتناک سزا ملنی چاہئے، آصفہ کے ساتھ پیش آئے سانحہ کے بارے میں سن کر انسانیت کانپ اُٹھتی ہے اور ہر ذی شعور شخص اس پر ماتم ، افسوس اور تشویش کا اظہار کررہاہے۔نمائندے کے مطابق ان باتوں کا اظہار صدرِ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج خمینی چوک بمنہ میں ایک تقریب پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم آصفہ کے کیس میں کرائم برانچ کی ابتدائی رپورٹ میں جو انکشافات کئے گئے وہ انتہائی تشویشناک ہیں اور حکومت کو چاہئے کہ ایسے عناصر کو فوری طور پر دھر لیا جائے ، جس ریاست کے اندر مذہبی منافرت پھیلا کر حالات بگاڑنے کے در پے ہیں۔ صدرِ نیشنل کانفرنس نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کٹھوعہ سانحہ کو سنجیدگی سے لے اورفوری طور پر اس سازش میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کریں۔شوپیان میں ہوئی ہلاکتوں کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بے گناہ نوجوانوں کے قتل کے جو نت نئے جواز بخشے جارہے ہیں وہ ہمیں قابل قبول نہیں۔ بے گناہ نوجوانوں کے قاتلوں کو کسی بھی صورت میں سزا ملنی چاہئے اور کشمیر میں جاری خونریزی کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت ہند سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ یہاں کے لوگوں خصوصاً نوجوانوں کے دل جیتنے کیلئے سیاسی مفادات اور ووٹ سیاست سے بالاتر ہوکر سنجیدہ اقدامات کرے۔ خون خرابے اور آپریشنوں سے کچھ بھی حاصل نہیں ہونے والی نہیں۔طاقت کے بل پر نہ تو ماضی میں کچھ حاصل ہوا ہے اور نہ ہی مستقبل میں ہونے کا اندیشہ ہے۔ افہام و تفہیم ہی امن اور سلامتی کا واحد راستہ ہے اور کشمیر کے بارے میں یہی راہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے ریاست کے سرکردہ شیعہ عالم الدین، ممتاز دینی و سماجی شخصیت اور آغا خاندان کے چشم و چراغ اور انجمن شرعی شیعان کے صدر الحاج آغا سید محمد فضل اللہ الموصوی الصفوی مہدی کو اُن کے چہلم پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم آغا صاحب وسیع النظر عالم دین، مبلغ، دانشور، علمی شخصیت اورملت اسلامیہ کے بہی خواہ تھے۔ مرحوم نے تبلیغ دین کے سلسلے میں جو ناقابل فراموش اور قابل قدر خدمات انجام دیئے وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ مرحوم آغا صاحب مسلم یکتااور عوام دوست کا رول ادا کرتے آئے اور مرحوم شیعہ سنی اتحاد کے علمبردار رہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو کروٹکروٹ جنت عطا کرے اور مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ اس موقعے پر پارٹی کے سینئر لیڈر چودھری محمد رمضان، ناصر اسلم وانی ، آغا سید محمود (ایم ایل سی ) اور مشتاق احمد گورو بھی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں