98

سانبہ میں پی ڈبلیو کے125 کروڑ روپے کے پروجیکٹ جاری

جموں// تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے اتر بہنی میں دریائے دیوک پر12 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے پل کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے اُتر بہنی پرمنڈل سڑک کو وسعت دینے اور اس میں بہتری لانے کے18 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ممبر پارلیمنٹ جگل کشور اور ایم ایل اے سانبہ دیوندر کمار منیال اس موقعہ پر موجود تھے۔وزیر موصوف نے پی ایم جی ایس وائی کے تحت دیون میں دریائے دیوک پر پُل پر جاری کام کا معائنہ کیا اور انجنئیروں کو ہدایت دی کہ وہ اس پُل کی تعمیر کو مقررہ مدت کے اندر یقینی بنائیں۔پُرمنڈل میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی محکمہ حلقہ انتخاب سانبہ میں125 کروڑ روپے کی لاگت کے تعمیراتی کام انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانبہ ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہے اور ضلع میں سی آر ایف، پی ایم جی ایس وائی، نبارڈ اور ریاستی سیکٹر کے تحت سڑکوں کو ترقی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال اتر بہنی اور پرمنڈل میں پوتر استھاپن کے درشنوں کے لئے لاکھوں سیاح آتے ہیں۔ اس موقعہ پر ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ مرکز نے سانبہ۔ اتر بہنی۔ پرمنڈل۔ مانسر۔ سروئیں سر سے کٹرہ میں ماتا ویشنو دیوی شرائین کے لئے98 کروڑ روپے کا سڑک پروجیکٹ منظور کیا ہے۔ایم ایل اے نے اس موقعہ پر کیا کہ پُرمنڈل ہسپتال پر تعمیراتی کام71 لاکھ روپے کی لاگت بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔چیف انجنئیر سدھیر شاہ، ایس ای دیس راج اور محکمہ کے ایگزیکٹو انجنئیرز بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں