110

خواتین ملک کے لئے تحریک کا سرچشمہ

صدرہند اور وزیر اعظم نریندر مودی کے پیغامات
سرینگر/ / صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تمام خواتین کو مبارک باد پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہہ اپنے کنبوں اور ہمارے معاشرے کے علاوہ ملک کے لئے تحریک کا سرچشمہ ہیں ۔ عالم یوم خواتین کے دن کے موقعہ پر دونوں شخصیات نے پیغام میں کہا کہ یہ ایک ایسا دن ہے جہاں زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کی خدمات کی ستائش کی جاتی ہے، چاہے وہ ذاتی ہوں یا پیشہ ورانہ خدمات۔ہندوستان کی خواتین نے زبردست چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی کوششوں سے خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ اپنے کنبوں اور ہمارے معاشرے کے علاوہ ملک کے لئے تحریک کا سرچشمہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ایک بہتر مستقبل کے لئے کام کریں، جہاں ہر ہندوستانی خاتون اچھے مستقبل کا خواب دیکھے اور اس کی تعبیر کرسکیں جس کی وہ مستحق ہیں۔صدرجمہوریہ نے کہا کہ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سبھی کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ میں کہا ’’نئے ہندوستان کی تعمیر کی شاہراہ پر گامزن ناری شکتی۔‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے قومی غذائیت مشن کا ایک پوسٹر شیئر کیا جس میں لکھا ہے ’’مہیلا وکاس سے آگے بڑھ کر آج بھارت کا منتر ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں