85

شہر سرینگر کے بٹہ مالو میں جھرپ ،3حزب ملی ٹینٹ اور ایک خاتون از جان

فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی آر پی ایف کمانڈنٹ زخمی

سرینگر/این کے نیوز/
شہر سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں جمعرات کے صبح اُس وقت انکوانٹر شروع ہوا جب سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملتے ہی محاصرہ شروع کرکےتلاشی کاروائی شروع کی۔ جونہی فورسز مشتبہ جگہ پر تلاشی کیلئے پہنچی تو وہاں موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر گولیاں چلانی شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں دونوں اطراف سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں تین ملی ٹینٹ جن کی شناخت ذاکر احمد پال ولد نثار احمد پال ساکنہ آلورہ امام صاحب ضلع شوپیان جو کہ 4جنوری 2020کو حزب میںصفوں میں شامل ہوگیا تھا،اُبیر مشتاق بٹ ولد مشتاق احمد بٹ ساکنہ بدرگنڈ کولگام شمولیت14جنوری اور عادل حسین بٹ ولد عبدالرشید بٹ ساکنہ بٹہ پورہ چرسو اونتی پورہ پلوامہ،شمولیت18اگست 2020۔ یہ تینوں جنگجو حزب المجاہدین سے وابستہتھے۔اس کے علاوہ اس جھڑپ میں ایک خاتون جس کا نام کونثر ریاض ساکنہ بٹہ مالو بھی جان بحق ہوگئی۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں سی آر پی ایف کی 117ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ جس کا نام راہول کمار بتایا جاتا ہے شدید زخمی ہوگیا۔ مذکورہ کمانڈنٹ کو علاج و معالجہ کیلئے 92بیس ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی کاروائی ابھی جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں