یوم بحریہ کے موقعے پر وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی مبارکباد 84

خواتین نوجوانوں کوغلط راستے اختیارکرنے سے روک سکتی ہیں

ابتدائی مرحلے میں نوجوانوںکوروکنامفید ثابت ہوگا: وزیر اعظم مودی

سری نگر:۴،ستمبر//وزیراعظم نریندرمودی نے کشمیریوں کوہنرمند قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہاں کے دستکاروں کی اُنگلیاں انمول قالین اوردوسری مصنوعات بناتی ہیں ۔انہوں نے کشمیری نوجوانوں کوغلط راستوں پرجانے سے روکنے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کی خواتین کااس میں اہم رول ہے ۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق وزیراعظم مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی حیدرآباد میں آئی پی ایس پروبیشنرزسے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے لوگ بہت پیارے اوراچھے بھی ہیں ،وہاں کے دستکاروں کی اُنگلیوں کاکمال ہم قالینوں ،شالوں اوردیگردستکاری مصنوعات پردیکھتے ہیں ۔ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران ایک خاتون آئی پی ایس پروبشنری افسرکی جانب سے شہرخاص میں کئی ماہ قبل ہوئی ایک خونین معرکہ آرائی میں اپنی شرکت سے متعلق مشاہدات وتجربات بیان کرنے کے بعدوزیراعظم مودی کاکہناتھاکہ ٹیکسٹائل میں ہم تاروں کوجوڑتے ہیں اورملی ٹنسی میں ہمیں تاروںکوتوڑنا پڑتا ہے ۔وزیراعظم مودی نے خاتون پولیس افسرسے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کواگر ابتدائی مرحلے میں ہی روکاجائے تووہ غلط راستے اختیار نہیں کریں گے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیر میں خواتین کو شامل کریں تاکہ ابتدائی مرحلے میں ہی نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں جانے سے روکاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ خواتین ایسا کرسکتی ہیں اورخواتین کوایسا کرنے کیلئے ہمارa خواتین پولیس افسر اہم رول نبھاسکتی ہیں ،جواُنھیں نبھاناچاہئے ۔وزیراعظم مودی کاکہناتھاکہ کشمیری بہت پیارے لوگ ہیں ،وہ آپ کیساتھ اچھے سلوک کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں ان(کشمیری) لوگوں سے بہت جڑا ہوا ہوں۔ وہ آپ کے ساتھ اتنی محبت کے ساتھ سلوک کرتے ہیں، ہمیں غلط راستے اختیار کرنے والوں کو روکنا ہے۔ خواتین ایسا کر سکتی ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ہماری خواتین اہلکار ماؤں (جموں و کشمیر) میں استعمال کر سکتی ہیں۔ اگر ہم ابتدائی مرحلے میں خود ہی ایسا کریں تو یہ بہت مفید ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں