103

پاندچھ حملہ: پولیس نے حل کرنے کا دعویٰ کیا

حملے میں ملوث5افراد گرفتار،2ایمولنس گاڑیاں ،موٹر سائیکل اور سکوٹی ضبط

پلوامہ؍4،ستمبر ؍پولیس نے سرینگر کے مضافاتی علاقہ پاندچھ میں بارڈر سیکورٹی فورس( بی ایس ایف) کی ایک پارٹی پر حملے کے واقعے کو حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے5افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ۔پولیس کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی2ایمولنس گاڑیاں ، سکوٹی اورموٹر سائیکل کو بھی ضبط کر لیا گیاہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابقپولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ اْنہوں نے آئی ایس جے کے سے وابستہ اْن 5 افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے ماہ مئی میں جنگجوئوں کو پاندچھ سرینگر میں فورسز پر حملہ کرنے میں مدد فراہم کی تھی اور جس میںبی ایس ایف کے دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ افراد نے ہی آئی ایس جے کے سے وابستہ جنگجوئوں کو ٹرانسپورٹ وغیرہ فراہم کرکے حملے میں مدد کی تھی۔اس ضمن میں پولیس تھانہ صورہ میںایک ایف آئی آر نمبر48/2020 درج کی گئی ہے۔تحقیقات کے دوران پولیس نے دو پرائیویٹ ایمبولینس گاڑیاں، ایک موٹر سائیکل اور ایک سکوٹی کو ضبط کیا ہے۔ دونوں ایمبو لینس گاڑیاں سکمز صورہ میں کام کرتی تھیں۔ ان گاڑیوں کی ضبطی کی اجازت پولیس سربراہ دلباغ سنگھ سے حاصل کی گئی تھی۔ پولیس نے 20مئی2020کو جنگجوئوں کی جانب سے سرینگر کے مضافاتی علاقہ پاندچھ میں بی ایس ایف پر ہوئے حملے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی۔پولیس نے بتایا اس حملے میں استعمال کی گئی2ایمولنس گاڑیو ں،سکوٹی موٹر سائیکل کو ضبط کیا گیا ہے ۔بیس مئی کے روز ہوئے اس حملے میں37بٹالین سے وابستہ بی ایس ایف کے 2اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔اس سلسلے میں پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے دوران ’آئی ایس جے کے ‘جنگجوئوں کو اس حملے کو انجام دینے میں مدد کرنے والے5افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار افراد نے حملے کو انجام دینے میں جنگجوئوں کو ٹرانسپورٹ،رہائش،اور منصوبہ بنانے میں مدد کی ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں پہلے ہی ایک کیس مختلف دفعات302،395آئی پی سی اور7/25،7/27،16،18،19،23یو ایل اے پی ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ صورہ میں درج کیا گیا تھا ۔پولیس نے بتایا ایمولنس گاڑی زیر نمبرJK01AD0915 کو اس حملے میںاستعمال کر کے حملہ آور جنگجوکو جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ سے پاندچھ سرینگرتک لایا گیا تھا۔جبکہ موٹر سائیکل زیر نمبرJK01AH2989اور سکوٹی زیر نمبرJK01V 8288 کو حملہ کرنے کے دوران کام میں لایا گیا تھا ،اور انہی پر حملہ آور جنگجو اسلحہ لوٹنے کے بعدفرار ہوئے تھے۔پولیس نے بتایا دوسری ایمبو لینس گاڑی زیر نمبر JK01AF 9417 میں جنگجوئوں کو واپس بجبہاڑہ پہنچایا گیا تھا۔پولیس کے مطابق اس حملے میں ملوث جنگجو جڈی بل سرینگر اور ہٹی گام بجبہاڑہ میں معرکہ آرائیوں کے دوران مارے گئے ہیں اورمارے گئے بی ایس ایف اہلکاروں کا لوٹا گیا اسلحہ بھی اْن سے بر آمد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں