لداخ میں ایل او سی کی اصل صورتحال لوگوں کو معلوم ہونی چاہئے 102

مودی حکومت نے ملک کی معیشت کو کیا برباد ۔راہل گاندھی

مرکز پر سادھا نشانہ، جی ڈی پی میں منفی 23.9 فیصد کی تاریخی گراوٹ آئی

سرینگر /02ستمبر/// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک کو برباد کردیا ہے اور اس سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم ہر محاذ پر کمزور ثابت ہو رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے بدھ کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا’’ملک آج مودی کے ذریعہ پیدا ہونے والی تباہی کی زد میں ہے۔ آج جی ڈی پی میں منفی 23.9 فیصد کی تاریخی گراوٹ آئی ہے۔ اس سے پہلے کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ڈی جی پی شرح ترقی میں بھاری گراوٹ کو لے کر منگل کے روز حکومت پر نشانہ سادھا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ معیشت کی بربادی نوٹ بندی سے شروع ہوئی تھی اور اس کے بعد سے یکے بعد دیگرے غلط پالیسیاں اپنائی گئیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک کو برباد کردیا ہے اور اس سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم ہر محاذ پر کمزور ثابت ہو رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے بدھ کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا’’ملک آج مودی کے ذریعہ پیدا ہونے والی تباہی کی زد میں ہے۔ آج جی ڈی پی میں منفی 23.9 فیصد کی تاریخی گراوٹ آئی ہے۔ 45 برسوں میں آج سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ 12 کروڑ ملازمتیں چلی گئی ہیں۔ ریاستوں کو ان کے حصے کے جی ایس ٹی کے واجبات ادا نہیں کئے جارہے ہیں۔ ‘‘انہوں نے حالیہ واقعات پر بھی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ’’ہمارے یہاں آج دنیا میں سب سے زیادہ لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہو رہے ہیں اور سب سے زیادہ لوگ مر رہے ہیں۔ ہماری سرحد پر بیرونی قوتیں جارح بنی ہوئی ہیں‘‘۔اس سے پہلے کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ڈی جی پی شرح ترقی میں بھاری گراوٹ کو لے کر منگل کے روز حکومت پر نشانہ سادھا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ معیشت کی بربادی نوٹ بندی سے شروع ہوئی تھی اور اس کے بعد سے یکے بعد دیگرے غلط پالیسیاں اپنائی گئیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ّ ڈی جی پی۔ 23.9 فیصد ہو گئی۔ ملک کی معیشت کی بربادی نوٹ بندی سے شروع ہوئی تھی۔ تب سے حکومت نے ایک کے بعد ایک غلط پالیسیوں کی لائن لگا دی۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام لگایا کہ حکومت نے ملک کی معیشت ڈبو دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ‘ آج سے 6 ماہ پہلے راہل گاندھی نے اقتصادی سونامی آنے کی بات کہی تھی۔ کورونا بحران کے دوران ہاتھی کے دانت دکھانے جیسا ایک پیکج کا اعلان ہوا۔ لیکن آج حالت دیکھئے۔ ڈی جی پی۔ 23.9 فیصد تک گر گئی۔ بی جے پی حکومت نے معیشت کو ڈبو دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں