اگلے چار برسوں میں جموں کشمیر بجلی کی پیدوار میں خود کفیل بن جائے گا 109

منوج سنہا نے جموں کشمیر کے دوسرے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کا حلف لیا

جموں وکشمیر میں امن،ترقی ،عوام کا اعتماد بحال کرناپہلی ترجیح، ملی ٹینسی کا خاتمہ ہدف اورمشن‘ :نومنتخب لیفٹیننٹ گور نر
سرینگر؍7 ،اگست ؍کشمیر کو بھارت کی جنت قرار دیتے ہوئے جموں وکشمیر کے دوسرے اور نو منتخب لیفٹیننٹ گورنر منسوج سنہا نے کہا ہے کہ 5اگست جموں وکشمیر کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے جبکہ برسوں تک الگ تھلگ رہنے کے بعد اب جموں وکشمیر قومی دھارے میں شامل ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ آئینی اختیارات کا استعمال جموں وکشمیر کی ترقی ،خوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کیا جائیگا جبکہ جموں وکشمیر میں ہمہ جہت ترقی اور ملی ٹینسی کا خاتمہ اُن کا ہدف اور مشن ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق نو منتخب لیفٹیننٹ گورنر نے جمعے کے روز راج بھون سرینگر میں اپنی حلف برداری کی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’کشمیر بھارت کی جنت ہے ‘۔انہوں نے 5اگست کو جموں وکشمیر کی تاریخ کا اہم ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن جموں وکشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ یاد کیا جائیگا ۔منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر برسوں تک الگ تھلگ رہنے کے بعد قومی دھارے (مین اسٹریم ) میں شامل ہوگیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران جموں وکشمیر میں ترقیاتی کام بہت سارے ہوئے ،جو لمبے عرصے میں نہیںکئے گئے لیکن گزشتہ ایک برس میں ہوئے ۔ان کا کہناتھا ’مجھے نئی ذمہ داری ملی ہے اور میں اپنی ذمہ داری کو نبھا نے کیلئے پُر عزم ہوں،یہاںگزشتہ ایک برس میں کئی کام شروع کئے گئے ،میری پہلی ترجیح ہے کہ میں اس کام کو اورتیز رفتاری کیساتھ آگے لیجا ئوں ‘۔ان کا کہناتھا ’میری دوسری ترجیح جموں وکشمیر کے عام لوگوں کیساتھ جمہوری رابطہ قائم کرنا ہے ،ان کااندر نیا اعتماد پیدا کرنا ہے‘۔منوج سنہا نے کہا ’میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہما را کوئی مخصوص ایجنڈا نہیں ہوگا ،کسی کیساتھ بھید بھائو نہیں ہوگا ،ہم جمہوریت کی روح سے عام لوگوں کا اعتماد بحال کریں گے ،لوگوں سے براہ راست رابطہ قائم کریں گے ‘۔ان کا کہناتھا ’میں یہاں کے عوام کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اُنکے جائز مطالبات اور اُنکی جائز شکایات کا سنا جائیگا اور اُن کا حل ترجیحی بنیادوں نکالا جائیگا ۔ نو منتخب لیفٹیننٹ گورنر منسوج سنہا نے کہا کہ آئین ہمار ے لئے گیتا کا کام کرے گی اور آئینی اختیارات کا استعمال جموں وکشمیر کے لوگوں کی فلاح وبہبود ،ترقی اور امن کیلئے کیا جائیگا ۔ان کا کہناتھا کہ آئینی اختیارات کا صحیح سمیت استعمال کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا’میں جموں وکشمیر کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ا’نکے جائز شکایات ہوں گی اُنہیں یقینی طور سنا جائیگا اور حل تلاش کیا جائیگا ،عوام سے سیدھا رابطہ کیسے ہو آنے والے دنوں میں یہ عمل بھی شروع کیا جائیگا ‘۔ان کا کہناتھا ’جموں وکشمیر میں امن وامان ہو ،افراتفری کا ماحول ختم ہو ،شدت پسندی یہاں سے ختم ہو اور لوگ امن کی فضا میں زندگی گزار ے یہی ہماری ہدف اور مشن ہے،اس پر ہم پوری طرح سے کام کریں گے ‘۔ اس سے قبل سابق مرکزی وزیرمنوج سنہا نے جمعہ کو جموں کشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔وہ مرکز ی زیر انتظام علاقے کے پہلے سیاسی لیفٹیننٹ گورنر ہیں۔ لوگوں کے ساتھ جْڑے رہنے کیلئے مشہور61سالہ سنہا کو جموں کشمیر کی چیف جسٹس گیتا متل نے راج بھون سرینگر میں ایک سادہ تقریب کے دوران عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔راج بھون سری نگر کے خوبصورت لانز میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں سول، پولیس اور فوج کے کچھ سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ تاہم کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر حلف برداری کی یہ تقریب سادگی سے ہی منعقد کی گئی۔ اس میں بعض چنندہ میڈیا اداروں سے وابستہ صحافیوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔اس موقع پر راج بھون کے اندر و باہر اور اس کی طرف جانے والی سڑکوں پر سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے بی جے پی رہنما و سابق مرکزی وزیر منوج سنہا کو جمعرات کے روز جموں وکشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گور نر مقرر کیا۔قبل ازیں صدر جمہوریہ نے جموں و کشمیرکے پہلے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کا استعفیٰ منظور کیا جس کے بعد انہیں کامپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) تعینات کیا گیا۔ایک رپورٹ کے مطابق منوج سنہا کی لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے تقرری کے بعد انہوں نے بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا جس کی تصدیق پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں