107

نائب تحصیلدار کا کوڈ 19 کے باعث انتقال ، ڈی سی شوپیان کا اظہار غم

شوپیان/6اگست/ندائے کشمیر/
شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک نائب تحصیلدار کی بدھ کی شام کوویڈ – 19 کی وجہ سے موت ہوگئی ، حکام نے بتایا۔ندائے کشمیر کے مطابق پہاڑی ضلع شوپیان کے مولو گائوں سے تعلق رکھنے والے ایک نائب تحصیلدار جو کہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زیر علاج تھے کل شام انتقال کرگئے۔ اس سلسلے میں ڈپٹ کمشنر شوپیان یاسین چودھری نے غم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائب تحصیلدار کی موت ہمارے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے اور ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔ مگر بدقسمتی سے کویڈ کی وجہ سے ہم اُن کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم نائب تحصیلدار ایک شریف النفس محنتی انسان اور ضلع کا ایک بہت بڑا اثاثہتھے۔ انہوںنے کہا کہ یہ صدمہ صرف اُن کے اہل خانہ کو ہی نہیں بلکہ پورے محکمہ کو پہنچا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہم اس عظیم صدمے میں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے حق میں دائے مغفرت کی اور اللہ سے دعا کی کہ اُنہیں جنت میں جگہ نصیب کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں