101

پاک فوج نے نادانستہ طور سرحد عبور کرنے والےکشمیری لڑکے کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا

کپواڑہ ، 5 اگست / شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کو نادانستہ طور پر عبور کرنے کے بعد پاک فوج نے ایک 13 سالہ لڑکے کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے گاؤں جھنگر وانگل سدپورہ کا رہائشی رئیس احمد کمار ولد محمد یعقوب اس سال 30 جنوری کو غلطی سے ایل او سی کو عبور کیا تھا اور اس کے بعد اسے پاکستان آرمی نے گرفتار کرلیا تھا۔فوج کے ذریعہ اسے پوائنٹ ٹیٹوال عبور کرنے پر ہندوستانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔ایک عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 2/3 E & IMCO کے تحت اس سلسلے میں ضابطہ نمبر 59/2020 درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں