125

سوشل میڈیا پر پلوامہ کی ادبی تنظیم کی جانب سے نعتیہ مشاعرے کا انعقاد

پلوامہ//تنہا ایاز//

جنوبی کشمیر کی معروف ادبی تنظیم ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کی جانب سے آن لائن وٹس اپ گروپوں پر نعتیہ محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے کئی نامور شعراء ،ادباء اور قلمکاروں نے شرکت کرکے نعتیہ کلام کے ذریعے رسول رحمتﷺ کے تئیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق ادبی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے جنوبی ضلع پلوامہ کی معروف ادبی تنظیم ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے ایک آن لائن مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی بھر سے تعلق رکھنے والے شعراء نے شرکت کرکے رسول اکرم ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔آن لائن نعتیہ مشاعرے میں معروف شاعر قلم کار فیاض تلگامی صدرِمحفل کی حیثیت سے شریک رہے۔معروف شاعر علی شیدا مہمانِ خصوصی اور جموں سے تعلق رکھنے والے نامور شاعر پریم ناتھ شاد مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے شاملِ مشاعرہ رہے۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت جی این دلشاد کو حاصل ہوئی جب کہ ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے صدر غلام رسول مشکور نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔نمائندے کے مطابق مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی اُن میں عبد الرحمٰن فدا،غلام رسول حر،مجازراجپوری،جلال الدین دلنواز،ڈاکٹر شیدا حسین شیدا،ڈاکٹر شوکت شفا،گل شکیل ترالی ،غلام محمد دلشاد،تاج النسائ،غلام محمد جنگل ناڑی،پریم ناتھ شاد ،جی آر مشکور،علی شیدا،غلام حسن ،شمس سلیم، پیرزادہ اعجاز شاہ،سید رشید جوہر ،بلال قیصر،مصروف خلیل،مشتاق احمد مشتاق،ممتاز اور فیاض تلگامی قابلِ ذکر ہے۔نمائندے تنہا ایاز کے مطاق مشاعرے میں شعرا نے نعتیہ کلام کے ذریعے نبی کریمﷺ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔شرکائِ مٖحفل نے اس موقعے پر کہا کہ یہ ہمارے لیے سعادت مندی ہے کہ ہم بھی نبی اکرم ﷺ کے ثنا خوانوں میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں