88

دویدی نے صنعت و حرفت ، جی اے ڈی افسران کی میٹنگ منعقد کی

سرینگر/ کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اور محکمہ صنعت و حرفت منوج کمار دویدی نے جی اے ڈی اور صنعت و حرفت محکموں کی میٹنگیں منعقد کر کے اُن کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ دویدی نے افسروں کو اپنے متعلقہ دفتر سے خدمات کی فراہمی کو اولین ترجیح دینے کیلئے کہا ۔ انہوں نے خدمات کی فراہمی میں سرعت لانے اور لوگوں کے مسائل کا ازالہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے دفتروں میں فائلوں پر مقررہ مدت کے اندر کاروائی کرنے کی بھی متعلقہ حکام کو ہدایت دی تا کہ لوگوں کو بلا وجہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ دویدی نے کہا کہ خدمات کی فوری فراہمی میں ڈیجٹائیزیشن سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ویجی لینس کلیرنس اور دیگر این او سیز اسناد آن لائین طریقہ کار پر اجراء کرنے کے امکانات کو تلاش کرنے پر زور دیا تا کہ درخواست دہندگان کا وقت اور توانائی کا بلا وجہ زیاں نہ ہو سکے ۔ دونوں محکموں کے افسران میٹنگوں میں موجود تھے۔ دویدی نے سوموار سے سول سیکرٹریٹ میں دفاتر کا کام کاج شروع ہونے کیلئے کئے گئے انتظامات کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے افسروں کو دفاتر کے کھلنے سے متعلق تمام التوا میں پڑے کاموں کو مکمل کرنے کیلئے کہا ۔ بعد میں دویدی نے سول سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا اور ملازمین کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے اُن کے مسائل سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں