۔کشمیر میں رواں برس47مقامی سمیت 62 عسکریت پسند مارے گئے: آئی جی پی 106

سری نگر جنگجوئوں کی موجودگی سے خالی نہیں: آئی جی پولیس کشمیر

سری نگر/ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ ضلع سری نگر جنگجوئوں سے صاف نہیں ہے بلکہ ان کا علاج کرانے اور فنڈس حاصل کرنے کے لئے یہاں آنا جانا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس ضلع میں تصادم نہیں ہوتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہاں جنگجو موجود نہیں ہیں۔موصوف آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے یہاں ہمہامہ میں واقع ریکروٹ ٹریننگ سینٹر میں ملہ باغ سری نگر میں جاں بحق ہونے والے سی آر پی ایف اہلکار کی میت پر پھول مالائیں چڑھانے کی تقریب کے حاشئے پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا: ‘کسی بھی ضلع جہاں انکوائنٹر نہیں ہوتا ہے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہاں ملی ٹنٹ موجود نہیں ہیں۔ سری نگر ایک ایسا شہر ہے جہاں ملی ٹنٹ علاج کرانے، فنڈ حاصل کرنے اور میٹنگیں کرنے کے لئے بار بار آتے رہتے ہیں لہٰذا یہ کہنا کہ سری نگر ملی ٹنٹوں سے صاف ہے ممکن ہی نہیں ہے’۔سری نگر میں جنگجوئوں کی طرف سے ہو رہے حملوں کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں وجے کمار نے کہا: ‘سری نگر میں ملی ٹنٹوں کی طرف سے حملے نہیں ہوئے ہیں بلکہ جو تین واقعے پیش آئے ان میں اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے ان مقامات کو جہاں ملی ٹنٹ چھپے تھے کو محاصرے میں لے کر کارروائیاں کر کے انہیں مار گرایا’۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کی شام دیر گئے ملہ باغ سری نگر میں بھی ایسا ہی ہوا۔قابل ذکر ہے کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ ملہ باغ میں جمعرات کی شام دیر گئے چھڑنے والا مسلح تصادم ایک مقامی جنگجو اور ایک سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت پر ختم ہوگیا۔ یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں