113

مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترقی کیلئے اختراع ضروری: گڈکری

نئی دہلی، 26جون / مائکرو، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے مینوفیکچرنگ شعبہ کے لئے اختراع کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہاکہ علم اور معلومات کو اثاثہ میں تبدیل کرنا ضروری ہے ۔مسٹر گڈکری نے انجینئرنگ مصنوعات ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وبا نے صنعتوں کے سامنے غیرمعمولی چیلنج پیدا کیا ہے جس کا سامنا خوداعتمادی اور مثبت سوچ سے کیا جارہا ہے ۔ صنعت کے ہر ایک شعبہ کے سامنے چیلنج ہیں لیکن یہ تھوڑ ے وقت کے لئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام شعبوں کو آپس میں تعاون کرنا چاہئے ۔ اس بحران کا سامنا متحد ہوکر کیا جاسکتا ہے ۔ اسی طریقہ سے معیشت کو بھی رفتار دی جاسکتی ہے ۔ مسٹر گڈکری کی یہ بات چیت کل دیر شام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی۔مرکزی وزیر نے چھوٹی صنعتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے مجموعی گھریلو پیداوار میں سب سے زیادہ تعاون کرتے ہیں اور روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ برآمد میں چھوٹی صنعتوں کی حصہ داری تقریباً 48فیصد ہے اور اسے تکنالوجی کے اپ گریڈ اور مصنوعات کے معیار کے ذریعہ بڑھایا جاسکتا ہے ۔مسٹڑ گڈکری نے کہاکہ مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترقی کے لئے فریٹ، ٹرانسپورٹ اور لیبر کے اخراجات میں کمی کرنی ہوگی۔اس کے لئے ایک حکمت عملی پر کام کرنا ہوگا اور مقامی سطح پر روزگار دستیاب کرانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مینوفیکچرنگ صنعت کی پیکیجنگ اور کوالٹی پر بھی توجہ دینی ہوگی۔ کورونا وبا کے بعد ایک نیانظام ہوگا جس میں ان حقائق کی بہت اہمیت ہوگی۔ معیار طے کرنے سے ہندستانی مصنوعات کو بین الاقوامی بازار میں قائم کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے چھوٹی صنعتوں کی مالی مد د فراہم کرانے کیلئے ایک فنڈ بنایا ہے ۔ جن صنعتوں کا بہتر کاروبار ہے اور جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں، ان کو اس میں سرمایہ دستیاب کرایا جائے گا۔ ایسی صنعتوں کو سرمایہ بازار سے بھی سرمایہ لینے کی اجازت دی جائے گی۔ یہ صنعتیں خود کو شیئر بازار میں درج فہرست کراسکیں گی اور غیرملکی راست سرمایہ لے سکیں گی۔مرکزی وزیر نے کہاکہ صنعتوں کو اپنے منافع کا دو سے تین فیصد ہر برس وسائل پر خرچ کرنا چاہئے جس سے علم اور معلومات کو اثاثہ میں تبدیل کیا جاسکے ۔ یہ صنعتوں کی ترقی کے لئے ضروری ہے ۔ یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں