80

ساالانہ امر ناتھ یاترا کے لئے فُل پروف سیکورٹی بندوبست/آئی جی پی کشمیر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحیمیٹنگ

سرینگر ؍25،جون؍ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون، وجے کمار آئی پی ایس نے پولیس کنٹرول روم کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا2020کی تیاری کے سلسلے میں میٹنگ کی صدارت کی جس میں سیکورٹی انتظامات اور سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ میٹنگ کے دوران زمینی سطح پر کورونا وائرس کے بچاو َ کے خاطر امرناتھ یااترا کوبغیر کسی روکاوٹ کے پائے تکمیل تک پہنچانے پر غور خوز کیاگیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس میٹنگ میں آئی جی پی بی ایس ایف ڈاکٹر راجیش کمار مشرا، آئی جی پی سی آر پی ایف آپس کشمیر راجیش کمار، آئی جی پی سی آرپی ایف سرینگر پی کے پانڈے، ڈی آئی جی وسطی کشمیر اوتول کمار گویل آئی پی ایس، بی جی ایس آپس پندرہ کارپس ، ڈی آئی جی از سی آر پی ایف،ایس کے او آر، ڈی آئی جی آئی ٹی بی پی ، ڈی آئی جی ایس ایس بی ، ایس ایس پی سرینگر، گاندربل ، کے علاوہ ایس ایس پی اننت ناگ کولگام اور اونتی پورہ نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران امرناتھ یاترا کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کے امور کے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس کے علاوہ میٹنگ کے دوران کووڈ ۔19 کے ذریعے سے درپیس چیلجوں کے علاوہ اس کی روک تھام کے علاوہ حکومت کی جانب سے وقتاََ فوقتاََ یاترا کے دوران دئے گئے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔میٹنگ کے دوران آئی جی پی کشمیر نے سیکیورٹی فورسز کے رول کی کافی سراہانہ کی ہے جن کی آپسی بہتر تال میل کے ذریعے سے زمینی سطح پر کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں اور جن کی بدولت امن و قانون کی صورت حال کو برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مذید بتا یا کہ اس سال سیکورٹی انتظامات کے علاوہ امرناتھ یاترا کے دوران کووڈ19 جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے ۔آئی جی پی کشمیر نے پولیس اور دیگرسیکورٹی فورسز آفیسرا ن کو یاترا کے دوران آپسی ہم آہنگی اور بہتر تال میل قائم و دائم رکھنے پر زور دیا ۔ اس کے قبل آئی جی پی کشمیر کو متعلقہ آفیسران نے یاترا2020کے سلسلے میں فورسز کی تعیناتی اورمیکانزم کے بارے میں روشناس کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں