126

وادی کے مشہور شاعر عبدالرحمان آزاد کی 24ویں برسی/نامور ادبا، قلمکار اور صحافیوں کی شرکت

پلوامہ/ تنہا ایاز/کشمیر ی زبان کے بلند پایہ شاعر ادیب قلمکار اور صحافی مرحوم عبدالرحمان آزادی کی24ویں برسی پر کلچر ل اکیڈیمی سرینگر کی جانب سے سو شل میڈیا پر آن لائن تقریب منعقد ہوئی۔وادی کے نامور شاعروں ادبا، قلمکاروں نے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے مرحوم کی ادبی خدمات کو یاد کیا۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ادبی تنظیموں نے مرحوم کی برسی پرانہیں زبر دست خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جو کشمیری زبان اور ثقافت کو فروغ دینے کیلئے جو کارنامے انجام دئے ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نا مور کشمیر ی زبان کے شاعر ادیب صحافی اور قلمکار مرحوم عبدالرحمن آزاد کی 24ویں برسی پر کلچرل اکیڈمی سرینگر اور معروف ادبی تنظیم اے آر آزاد میموریل فائونڈیشن کی جانب سے بیک وقت آن لائن تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت فاروق نازکی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی غلام نبی آتش تھے۔ کلچرل اکیڈیمی کے چیف ایڈیٹر محمد اشرف ٹاک نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ نمائندے کے مطابق تقریب کا آغاز غلام مستعفیٰ امید نے نعت پاک سے کی۔کئی نامور شعراء جن میں پروفیسر شاد رمضان ،علی شیدا عبدالرحمن فدا، اشرف راوی، محمد سبحان شوقین، مشتاق کولگامی، محی الدین مجروح،رشید راشد، غلام حسن طالب،غلام حسن میر لسجن، ڈاکٹر نذیر آزاد نے عبدالرحمان آزاد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے اپنے تاثرات پیش کئے تقریب کی پہلی نشست میں آن لائن مشاعرہ منعقد ہوا جس نے فاروق فدا، مشتاق کولگامی، عبدالرحمن فدا، شکیل آزاد، محمد سبحان شوقین، گلشن بدرنی، غلام محمد نو سوز، فیاض گلگیر ،عبدالغنی لون، اظہار مبشر، علی شیدا نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض شکیل آزاد نے انجام دی۔ صدارت خطبہ جناب فاروق نازکی نے انجام دی۔ نمائندے کے مطابق نامور شاعر، قلمکار، ادیب اور صحافی مرحوم عبدالرحمان آزاد ساکنہ قوئیل پلوامہ کی24ویں برسی پر وادی کے اطراف و اکناف سے نامور شاعروں، ادیبوں اور صحافیوں نے شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ ادھر وادی کے ادیب شاعر عبدالرحمن فدا نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ مرحوم نے کشمیری زبان اور اسکی بحالی کیلئے جو کام انجام دیئے ہیں انہیں کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول قوئیل پلوامہ کو مرحوم عبدالرحمن آزاد کے نام سے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ضلع پلوامہ میں ایک کلچرل ہال تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ادھر جنوبی کشمیر کی معروف ادبی تنظیم مراز ادبی سنگم کے صدر یوسف جہانگیر نے عبدالرحمن آزاد کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے مرحوم کے حق میں خصوصی دعا کی۔ اس دوران نو ادبی کاروان پلوامہ، ڈسڑکٹ کلچر سوسائٹی پلوامہ سمیت وادی کے دیگر کئی ادبی تنظیموں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ا دھر سہارا کشمیر کے مدیراعلیٰ جا وید کشمیر اور پلوامہ ورکنگ جنرل لسٹ ایسو سی ایشن کے صدر شاہ ارشاد اور ایسو سی ایشن سے وابستہ تنہا ایاز نے شاعر قلمکار اور صحافی عبدالرحمان آزاد کو انکی برسی پر خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ مرحوم نے کشمیری زبان کی بے حد خدمت کی جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں