116

وادی کے معروف شاعر، ادیب ، قلمکار، محقق اور صحافی عبدالرحمان آزاد کی 24ویں برسی/اے آر آزاد میموریل فائونڈیشن اورکلچرل اکیڈیمی کی طرف سے مشترکہ آن لائن تقریب کا انعقاد

وادی کے معروف شاعر، ادیب ، قلمکار، محقق اور صحافی عبدالرحمان آزاد کی 24ویں برسی کی 24ویں برسی کے موقعہ پر ایک آ ن لائن تقریب کا انقاد ہوا۔ تقریب کی صدارت معروف براڈکاسٹر ، ادیب اور شاعر فاروق نازکی نے کی، جبکہ تقریب میں نامور محقق ، شاعر اور قلمکار غلام نبی آتشؔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروگرام میں شامل رہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پروگرام میں وادی کے مقتدرشعرا ، ادیب اور قلمکاروں نے شرکت کی۔ جن میں علی شیداؔ، شاد رمضانؔ، نذیر آزادؔ، مشتاق کولگامیؔ، عبدالرحمان فداؔ، محمد سبحان شوقینؔ، غلام محمد نوسوزؔ، فاروق فداؔ، فیاض دلگیرشکیل آزادؔ، گلشن بدرلی، اظہار مبشر، شکیل آزاد، اور محی الدین مجروحؔ، عبدالغنی لون اور شکیل آزاد شامل رہے۔ تاثرات سیشن میں رشید راشدؔ، غلام حسن طالبؔ اور غلام حسن میر لسجن نے اپنے تاثرات عبدالرحمان آزاد کی شخصیت اور اُن کے علمی ،ادبی اورصحافتی کارناموں پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے عبدالرحمان آزادؔکو ایک بلند پایہ شاعر ، قلمکار اور صحافی قرار دیا اور کشمیری خطوط پر مبنی اُن کی تصنیف ’’غبار‘‘ کو کشمیری ادب میں ایک گراں قدر اضافے سے تعبیر کیا۔ ساتھ ہی اُن کو ایک معروف شاعر قرار دیا گیا جس کے کلام کو اپنی زندگی میں ہی قبول عام کا شرف حاصل ہوا ۔مقررین نے اُن کے ہفت روزہ اخبار ’’سرچشمہ حیات‘‘ کو ایک تحریک قرار دیا۔ جو ناداروں، کمزوروں اور بے زبانوں کی آواز بن کر کام کررہا تھا۔ واضح رہے سرچشمہ حیات متحدہ ضلع اننت ناگ سے عبدالرحمان آزاد کی ادارت میںپہلا اخبار شائع ہوا تھا۔واضح رہے پروگرام کا آغاز نعب نبی ؐ سے ہوا۔ جس کو پیش کرنے کی سعادت بزرگ شاعر غلام مصطفیٰ امید کو ہوئی۔ جبکہ مہمانوں کا استقبال کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے چیف ایڈیٹر محمد اشرف ٹاک نے کیا اور یہ پروگرام بیک وقت اے آر آزاد فائونڈیشن اور کلچرل اکیڈیمی کے واٹس اپ گروپوں پر نشر کرنے میں جمیل مصطفیٰ انصار کا تکنیکی تعاون شامل حال رہا۔ آخر پر مہمانوں کو فائونڈیشن کے سیکریٹری مشتاق کولگامی اور پبلسٹی سیکریٹری ایم ڈی فرازؔنے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں