شوپیان میں مسلح تصادم کے دوران دو ملی ٹینٹ جاں بحق 116

بنڈ زو پلوامہ میں مسلح تصادم آرائی/2 جنگجو جاں بحق،سی آر پی ایف اہلکار ہلاک

سرینگر ؍23،جون؍ ؍پلوامہ کے بنڈ زو نامی گائوں میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک مسلح تصام آرائی میں 2جنگجو اور سی آر پی ایف کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے ۔اس دوران ضلع میں موبائیل انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا ۔ادھر شمالی کپوارہ کے لولاب جنگل کا محاصرہ کرتے ہوئے فوج وفورسز نے جنگجوئوں مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران یہاں موجود جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا۔دریں اثنا سرینگر کے مضافاتی علاقہ ہارون جنگل میں فورسز نے تلاشی کارروائیوں کے دوران ایک کمین گاہ سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔نمایندےکے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں فوج کے55آر آر ،سی آر پی ایف اور ایس او جی پلوامہ نے ضلع میں جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد بنڈزوگائوں سوموار اور منگل کی درمیانی شب کو محاصرے میں لیا۔پولیس ذرائع نے بتایا فورسز اہلکاروں نے منگل کی صبح سویرے علاقے میں گھر گھر تلاشیوں کا آغاز کیا،جس دوران جب پارٹی مشتبہ مکان کے صحن میں داخل ہوئی جہاں انہیں جنگجوئوں کے ممکنہ طور چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ۔اس دوران جنگجوئوں نے فورسز کی کو دیکھتے ہیں مکان سے باہر آکر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ،جس دوران تلاشی پارٹی میں شامل ایک اہلکارگولی لگنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا۔پولیس نے بتایا زخمی اہلکار کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہان وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ جنگجوئوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد فورسز نے جنگجوئوں کو یہاں سے فرار ہونے کا موقع نہ دینے کے لئے مکان کو سخت گھیرے میں لیا اور جوابی فائرنگ شروع کی ہے، جس کے ساتھ ہی طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو کچھ وقت تک جاری رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا گائوں میں فوج اور فورسز دوران شب ہی داخل ہوئی اور صبح ہوتے ہی یہاں فائرنگ شروع ہوئی ، جس دوران علاقے میں سخت خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا۔ پولیس نے جھڑپ ختم ہونے کے بعد یہاں سے 2جنگجوکی لاشیں برآمد کر لی جن کی سرکاری طور شناخت طاہر نہیں کی گئی ہے۔ تاہم ذرائع نے بتایا جاتا ہے کہ دونوں مقامی جنگجو نوجوان ہیں جن کو سرکاری ضوابط کے تحت شمالی کشمیر کے مخصوص قبرستانوں میں سپر لحد کیا جائے گا۔ ادھر شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے لولاب کے جنگلات میں فوج کے28آر آرا،سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے علاقے میں جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد منگل کی صبح علاقے کو محاصرے میں لیا، جس دوران یہاں چھپے جنگجو اور فورسز کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہو کچھ وقت تک جا رہی رہا۔پولیس نے بتایا ابتدائی فائرنگ کے بعد یہاں جنگلات میں مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے جہاں فورسز نے ممکنہ طور فرار ہونے والے جنگجوئوں کی تلاش تیز کی ہے ۔ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبار کر نے بتایا تصدیق کی ہے کہ جنگل میں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے تاہم ابتدائی فائرنگ کے کے بعد یہاں خاموشی چھائی ہوئی ہے جبکہ تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ادھر سیکورٹی فورسز نے سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہارون میں منگل کی صبح جنگجووں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سری نگر میں فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے منگل کی صبح سری نگر کے ہارون علاقے میں ایک تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے جس دوران جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کا سراغ مل گیا اور اس سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود جس میں دستی گرینیڈوں سمیت یو بی جی ایل، جی پی ایس، اے کے میگزین شامل ہیں، برآمد کئے گئے۔(کے این ایس)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں