101

سرحدوں پر ہند پاک افواج کے مابین کشیدگی جاری

سرینگر /21جون / ہند پاک لفاظی جنگ کے بیچ سرحدو ں پر بھی کشیدگی برقرار ہے اور ہر روز اس میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ دفاعی ذرائع نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے اتوار کی صبح جموں کے کئی سیکٹروں میں بلا اشتعال فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا ہے ۔ادھر پاکستان نے الزام عائد کیا کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 سالہ بچی لقمہ اجل بن گئی جبکہ کئی ایک زخمی بھی ہو گئے ۔ اسی دوران سرحدوں پر مسلسل کشیدگی کے باعث سرحدی آبادی خوف و دہشت میں مبتلا ہو چکی ہے اور وہ ہجرت کرنے کی سوچ رہے ہیں۔ اطلاعکے مطابق ہند پاک کے مابین سفارتی سطح پر کشیدہ تعلقات کے بیچ سرحدوںپر گولہ باری جاری ہے ۔اتوار کی صبح بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین ضلع راجوری اور پونچھ میں کنٹرول لائن پر شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔آر پار گولہ باری راجوری کے نوشہرا سیکٹر میں کلال علاقے میں ہورہی ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی سہم کر رہ گئی ہے۔مقامی ذرائع نے کہا کہ کراس فائرنگ صبح ساڑھے دس بجے سے جاری ہے جس کے دوران متعدد شیل آبادی والے علاقے میں بھی گر گئے ہیں۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے یہاں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کا جواب بھارتی افواج کی طرف سے دیا جارہا ہے۔دفاعی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی رینجرس کی جانب سے کئی سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کا بھارتی فوج نے بھر پور جواب دیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق تاہم دونوں جانب کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ ادھر پاکستان نے الزام عائد کر دیا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 سالہ اقرا شبیر ازجاں ہوگئی۔پاکستانی میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر اور بیڈوری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں منسر گاؤں کی 13 سالہ بچی اقرا شبیر جاں بحق ہوگئی جب کہ فائرنگ سے بچی کی والدہ اور ایک 12 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان پاکستان فوج کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ رات شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایاادھر آر پار مسلسل گولی باری اور شلنگ کے باعث سرحدوں پر تنائو اور خوف و دہشت کا ماحل بنا ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے مابین لگنی والی سرحدوں اور حد متارکہ پر گولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب تک کئی انسانی جانوں کا بھی زیاں ہوا ہے ۔ (سی این آئی )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں