مالوا بارہمولہ میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم آرائی 103

پڈ سو کولگام میں جنگجو مخالف آپریشن اختتام پذیر ، جیش سے وابستہ جنگجو جاںبحق

سرینگر /21جون / جنوبی ضلع کولگام کے پڈسو نامی علاقے کے باغات میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین جاری مسلح تصادم آرائی میں جیش جنگجو کی ہلاکت پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ جیش کمانڈر اور اسکا ساتھی فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے ۔جنہوں نے جھڑپ کے مقام M-4 کاربائن رائفل چھوڑ دی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میںآپریشن ختم کر دیا گیا ہے جبکہ جھڑپ کے مقام سے جیش کی کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے جس کے قبضے سے امریکی ساخت ایم 4رائفل اور اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ۔ اسی دوران ضلع کولگام میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات بھی بحال کر دی گئی ہے ۔اطلاع کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے پڈ سو لکڈی پورہ نامی علاقے میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاملنے کے بعد فوج ،سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران علاقے کوسنیچروار کے بعد دوپہر محاصرہ میں لیا ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میںاس وقت گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا جب نزدیکی باغات میں چھپے بیٹھے ؎جنگجوئوں نے محاصرہ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش میں فوج و فورسز پر گولیاں چلائی ۔جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی فورسزاہلکاروں کی اضافی کمک طلب کی گئی تاکہ جنگجوئوں فرار ہونے کا موقعہ نہ ملے۔علاقے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے اور علاقے کو چاروں طرف سے سخت گھیرے میں رکھا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طرفین کے مابین گولی باری محض کچھ ہی منٹوں تک جاری رہی اور ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میںہی ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ فوج و فورسز کو خدشہ تھا کہ علاقے میں دو مزید جنگجو چھپے بیٹھے ہیںجس کے بعد سنیچروار کی شام دیر گئے علاقے کا محاصرہ وسیع کر دیا گیا تھا اور روشنی کے آلات نصب کرکے اتوار کی صبح تک آپریشن ملتوی کر دیا گیا ۔ اتوار کی صبح علاقے میں دوبارہ آپریشن بحال ہونے کے ساتھ ہی تلاشی کارورائی شروع کر دگئی تاہم کچھ گھنٹوں کے تلاشی آپریشن کے دوران کہیں پر بھی جنگجوئوں اور فورسز کا دروبارہ آمناسامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی قابل اعتر اض چیز بر آمد کر لی گئی جس کے بعد فوج و فورسز اور پولیس نے علاقے میں محاصرہ ختم کر دیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جھڑپ میں دو جنگجو ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ادھر پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں جیش جنگجو ہلاک کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے امریکی ساخت رائفل بر آمد کر لی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں اتوار کی صبح تلاشی آپریشن ختم کر دیا گیا ۔ (سی این آئی )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں