اظہار عقیدت 62

غزل

ذکی طارق بارہ بنکوی

چاہتوں کے پُر کشش آغاز کی باتیں کریں
پھر کسی سلمیٰ کسی شہناز کی باتیں کریں
یہ بیانِ غم غزل میں آپ لے آئےکہاں
اس سراپا ناز کے انداز کی باتیں کریں
جو بہر لمحہ پہنچ جاتی تھی اس مہوش کے پاس
آئے یادوں کی اسی پرواز کی باتیں کریں
اس کی عزت اور حرمت کس طرح سونپیں تمہیں
کس طرح سے تم سے اس کی راز کی باتیں کریں
مرحبا صد مرحبا وہ جوکہ جانِ ساز تھی
اس کھنکتی سُر بھری آواز کی باتیں کریں
بند ہو جاتی تھی جو قربت کے لمحے آتے ہی
ہاں اسی مدہوش چشمِ باز کی باتیں کریں
اک نظر میں جو مرے جینے کا مقصد بن گیا
آ ” ذکی “ اس حسنِ پُر اعجاز کی باتیں کریں

 

ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادتگنج۔بارہ بنکی
یوپی۔بھارت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں