ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

پیر پنچال کے آر برف وباراں کا دوسرا مرحلہ

   125 Views   |      |   Sunday, April, 18, 2021

پیر پنچال کے آر برف وباراں کا دوسرا مرحلہ

’آئندہ2 روز کے لئے یلو اور آرینج الرٹ جاری‘
سرینگر۔لداخ شاہراہ،بانڈی پورہ۔گریز روڑ اور تاریخی مغل روڑ بند،کشمیر شاہراہ رہی کھلی
سرینگر؍23،نومبر ؍ ؍ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق سوموار کو پیر پنچال کے آر پار برف وباراں کا دوسرا سلسلہ شروع ہوا ۔بارش اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہنے سے پوری وادی کشمیر سردی کی شدید لپیٹ میں آگئی جبکہ تازہ برفباری کے سبب سرینگر ۔لداخ شاہراہ ،بانڈی پورہ ۔گریز روڑ اور تاریخی مغل روڑ آمد ورفت کے لئے بند کیا گیا ،تاہم سرینگر ۔جموں شاہراہ پر بارش وبرفباری کے باوجود گاڑیوں کی آمد ورفت جاری رہی ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روز کے لئے یلو اور آر ینج الرٹ جاری کیا اور ساتھ ہی پیش گوئی کی کہ منگلوار سے موسم میں بہتری کا امکان ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں کشمیر میں سوموار کے روز بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اطلاعات کے جموں وکشمیرکے بالائی علاقوں میں گذشتہ شب سے بھاری سے درمیانہ درجہ کی برفباری جبکہ میدانی علاقوں ،بشمول شہر سرینگر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا وقفے وقفے سے شام دیر گئے تک جاری رہا ۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بادل برسنے کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنا متوقع ہے۔بارش اور برفباری کی وجہ سے کئی زمینی رابطے منقطع ہوگئے ۔اس دوران سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت1.5 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا،گیٹ وے آف کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0ڈگری سیلشیس،پہلگام میں 0.3ڈگری سیلشیس ،کپوارہ میں منفی0.2ڈگری سیلشیس ،کوکرناگ میں 0.4ڈگری سیلشیس ،گلمرگ میں منفی4.5ڈگری سیلشیس جبکہ جموں میں گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت11.7ڈگری سیلشیس،بانہال 3.4ڈگری سیلشیس،بٹوت میں 3.6ڈگری سیلشیس،کٹرا میں 11.2ڈگری اور بھدرواہ میں2.2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں کے لئے آئندہ دو روز تک ’’آرینج ‘‘ الرٹ جاری کیا ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے بعض علاقوں میں درمیانہ درجے تک برفباری ہوئی جبکہ جموں اور سونہ مرگ دراس میں بھی برفباری ہوئی ۔حکام کے مطابق گلمرگ اور پہلگام میں بھی تازہ برفباری ہوئی ۔حکام کے مطابق یہاں10سینٹی میٹر برفباری ہوئی ۔پیر پنچال خطے میں بھی برفباری ہونے کی اطلاعات ہیں ۔تاریخی مغل روڑ پر پیر گلی اور اسکے مضا فاتی علاقوں میں برفباری ہوئی ۔اطلاعات کے مطابق جواہر ٹنل کے آر پار بھی برفباری ہوئی ۔ادھر تازہ برفباری کے سبب کئی راستے بند ہوئے ۔اس سلسلے میں حکام نے پیر کو بتایا کہ تازہ برفباری کے بعد سرینگر۔لداخ شاہراہ اوربانڈی پورہ۔گریز روڑ کو ایک بار پھر سے گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کیا گیا ہے۔گریز وادی میں گذشتہ شام دیر گئے برفباری شروع ہوگئی جس سے چاروں طرف برف کی سفید چادر بچھ گئی۔ایس ڈی ایم گریز کے مطابق بانڈی پورہ۔گریز روڑ کو برفباری کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔حکام نے کہا کہ وادی گریز میں میں کم و بیش پانچ انچ برف جمع ہوئی ہے۔12ہزار فٹ بلندی پر واقع رازدان ٹاپ پر 12انچ برف جمع ہوئی ہے۔ادھرمحکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق سونہ مرگ، گنڈ، گگن گیر، زوجیلا، منی مرگ، گومری،مٹاین،دراس، میں اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر 434کلو میٹر سرینگر۔لداخ شاہراہ کو احتیاطی طور پر آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔تازہ برفباری کی وجہ سے کلن گنڈ اور گگن گیر میں سڑک پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے دراس اور سونہ مرگ میں سیکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوئی ہیں۔وادی کشمیر کے دیگر بالائی علاقوں سے بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ میدانی علاقوں بشمول سرینگر میں گذشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔دریں اثناء تاریخی مغل روڑ کو بھی آمدورفت کیلئے بند کیا گیا ہے۔حکام نے کہا کہ مغل جنوبی ضلع شوپیان کی طرف سے روڑ علاقے میں آج صبح سے باری برفباری ہورہی ہے جس کے نتیجے میں اس شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل ممکن نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ پیر کی گلی علاقے میں کم و بیش ایک فٹ برف جمع ہوئی ہے اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک وہاںموسم مسلسل خراب تھا۔مغل روڑ جنوبی ضلع شوپیان کو پونچھ ضلع سے ملاتا ہے۔حکام کے مطابق برفباری کے باعث روڑ کو بند کیا گیا اور موسم میں تبدیلی کے بعد ہی اس روڑ کھولنے کے حوالے سے فیصلہ لیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.