ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی.

جدید دور میں گرمی دینے والے آلات کے باوجود بھی کانگڑی کی اہمیت برقرار

آٹھ زونوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا
پلوامہ/ تنہا ایاز /
یوتھ سروسز.

جموں وکشمیر میں کورونا کا قہر،مزید2اموات/پونچھ میں پہلی ہلاکت/متوفین کی تعداد90ہوگئی

   137 Views   |      |   Saturday, January, 16, 2021

سرینگر ،جموں؍25،جون؍جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کا قہر جاری رہنے کے بیچ خطے میں مزید 2اموات کی تصدیق ہوچکی ہے ۔موت کے3 روز بعد سرینگر کے 75سالہ شہری کا کورونا ٹیسٹ جمعرات کو مثبت آگیا جبکہ پونچھ کے 57سالہ شہری کی ’جی ایم سی جموں‘ میں انتقال کرگیا اور یہ ضلعے میں پہلی ہلاکت ہے ۔اس طرح جموں وکشمیر میں اموات کی تعداد بڑھ کر90ہوگئی جن میں وادی کشمیر میں 79اور جموں میں 11ہلاکتیں ہوئیں ۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر میں مہلک وائرس (کووڈ۔19) سے مزید 2ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔اس سلسلے میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق موت کے 3 روز بعد سرینگر کے 75سالہ شہری کا کورونا ٹیسٹ جمعرات کو مثبت آگیا۔ مذکورہ شہری مہجور نگر علاقے کا رہنے والا تھا۔صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ مذکورہ شہری کو22جون کے روز اسپتال میںداخل کرایا گیا تھا اور اْسی دن اْس کا کورونا کیلئے نمونہ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ اب مثبت آئی ہے۔مذکورہ شہری23جون کو انتقال کرگیا ۔ ادھرکورونا وائرس میں مبتلا ضلع پونچھ کے 57 سالہ شخص کی میڈ یکل کالج واسپتال جموں میں موت ہوئی ہے۔یہ ضلع پونچھ کے کسی شہری کی کورونا سے ہونے والی پہلی موت ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے مڑاہ علاقہ سے تعلق رکھنے والا شخص، جو کہ حال ہی میں راجستھان سے لوٹا تھا اور اسے کورونا مثبت پایا گیا تھا ، میڈیکل کالج جموں میں گزشتہ شب لقمہ اجل بن گیا۔چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر غلام احمد نے مذکورہ شہری کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوروناکی وجہ سے ہی جاں بحق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل اس کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر دارا سنگھ نے بتایا کہ پانچ روز قبل سانبہ کے ایک کورنٹائن سینٹر سے ایک57 سالہ شخص کو یہاں لایا گیا تھا جس کی موت ہوئی۔انہوں نے بھی کہا کہ متوفی شخص ذیابیطس کے علاوہ گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھا۔اس طرح جموں وکشمیر میں کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر90 ہوگئی ہے جن میں سے79 کا تعلق وادی کشمیر سے ہے جبکہ 11 جموں کے باشندے ہیں۔وادی کشمیر میں ضلع سری گر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیادہ22 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 13 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت ہوئی ہے۔ضلع کولگام میں 11، شوپیاں میں 10، اننت ناگ میں7، بڈگام میں 6، کپوارہ میں5، پلوامہ میں 4 اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر زندگی کی جنگ ہا گیا ۔کے این ایس ؍

متعلقہ خبریں

تحریر: رشید پروین ؔسوپور سلسلہ روزو شب نقش گر حادثات
سلسلہ روزو شب اصل حیات و ممات
سلسلہ روزو شب تارِ حریر.

بہ گلشن بدرنی چھس پننہ تہ پننہ انجمن گلشن کلچرل فورم کشمیرکین تمام ارکانن ہندہ طرفہ کشیر ہندین سرکردہ تہ نمایندہ.

گزشتہ شب گلشن کلچرل فورم کشمیراور لسہ خان فدا فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور سلسلہ قادریہ وفاضلی کے معروف صوفی بزرگ اور.

تحریر: حافظ میر ابراھیم سلفی عشرتی گھر کی محبت کا مزا بھول گئے
کھا کے لندن کی ہوا عہد وفا بھول گئے
قوم کے غم.

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی نشست بزم فریاد منعقد ہوئ۔ کئ مہینوں کے.