ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی.

جدید دور میں گرمی دینے والے آلات کے باوجود بھی کانگڑی کی اہمیت برقرار

آٹھ زونوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا
پلوامہ/ تنہا ایاز /
یوتھ سروسز.

کٹھوعہ کورنٹائن سینٹر میں 47سالہ مشتبہ مریض دل کا دورہ پڑنے سے از جان ہوا

   92 Views   |      |   Tuesday, January, 19, 2021

سرینگر21//جون//صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زیر علاج اور ایک معمر شہری کورونا وائرس کے باعث دم توڑ بیٹھا۔ ادھرکٹھوعہ کے کورنٹائن سینٹر میں 47سالہ کورونا مریض دل کا دورہ پڑنے سے از جان ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 15جون کو اُس کا ٹیسٹ مثبت آیاتھا۔اطلاعکے مطابق اتوار کے روز کپواڑہ میں 51سالہ شخص کورونا وائرس کے باعث از جان ہوا۔ سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق نے بتایا کہ 82سالہ معمر شہری جو کہ تراگہ پورہ کپواڑہ کا ساکن ہے کا ٹیسٹ تین جون کو مثبت آیا۔ انہوںنے کہاکہ مذکورہ مریض روبہ صحت ہو رہا تھا تاہم حرکت قلب بند ہونے سے اُس کی موت واقع ہوئی۔ادھر کٹھوعہ میں قائم کورنٹائن سینٹر میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب 47سالہ مشتبہ مریض دل کا دور ہ پڑنے سے از جان ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ او پی بھگت نے بتایا کہ مذکورہ شخص 15جون کے روزممبئی سے گھر واپس لوٹا اور اگلے دن اُس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ انہوںنے کہاکہ مریض کو 17جون کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں لایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُس کی حالت کو مستحکم قرار دیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ 20جون کو مذکورہ شخص کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا ۔ انہوںنے کہاکہ اتوار کے روز اُس کا اور ایک ٹیسٹ کرنا تھا اگر وہ بھی منفی آتا تو اُسے گھر جانے کی اجازت دی جاتی تاہم اتوار اعلیٰ الصبح ہی مشتبہ مریض دل کا دورہ پڑنے سے از جان ہوا۔ ادھر انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ عوامی رابطہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میںبتایا گیا ہے کہ ابتک کل636مشتبہ مریضوں کا داخلہ کیا گیا جن میں سے492مریضوں کو قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا جبکہ77مثبت قرار دئے گئے مریضوں کو گھر بھیجا گیا ہے۔ابتک92219نمونوں کی تشخیص کی گئی ہے جن میں سے89646کو منفی قرار دیا گیا ہے جبکہ1856مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔دریں اثنا وادی میں سنیچر کو بھی پولیس و فورسز کی مختلف ایجنسیوں سے وابستہ اہلکاروں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تعداد میں اضافہ ہوا۔سنیچر کو پولیس کے 6، سی آ پی ایف کے مزید 14اور بی ایس ایف کا ایک اہلکار مثبت قرار دیا گیا۔پولیس کے چھ پانچ اہلکاروں میں سے ایک پولیس لائنز شوپیان اور5پولیس لائنز پلوامہ میں متاثر پائے گئے۔ ابتک متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد203ہوگئی ہے۔سنیچر کو ہی نہرو پارک علاقے میں تعینات144بٹالین سی آر پی ایف کے مزید14اہلکار وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔اسی بٹالین کا ایک اہلکار اس سے قبل متاثر ہوا ہے۔اس طرح سی آر پی ایف اہلکاروں کی تعداد148تک پہنچ گئی ہے۔ہمہامہ میں بی ایس ایف کا ایک اہلکار بھی وائرس میں مبتلا پایا گیا ہے اس سے قبل ترہگام کپوارہ میں 4بی ایس ایف اہلکار متاثر ہوئے تھے۔ فوج کے 15،اور سی آئی ایس ایف کا اہلکار بھی متاثر ہوا ہے۔(یو پی آئی)

متعلقہ خبریں

تحریر: رشید پروین ؔسوپور سلسلہ روزو شب نقش گر حادثات
سلسلہ روزو شب اصل حیات و ممات
سلسلہ روزو شب تارِ حریر.

بہ گلشن بدرنی چھس پننہ تہ پننہ انجمن گلشن کلچرل فورم کشمیرکین تمام ارکانن ہندہ طرفہ کشیر ہندین سرکردہ تہ نمایندہ.

گزشتہ شب گلشن کلچرل فورم کشمیراور لسہ خان فدا فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور سلسلہ قادریہ وفاضلی کے معروف صوفی بزرگ اور.

تحریر: حافظ میر ابراھیم سلفی عشرتی گھر کی محبت کا مزا بھول گئے
کھا کے لندن کی ہوا عہد وفا بھول گئے
قوم کے غم.

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی نشست بزم فریاد منعقد ہوئ۔ کئ مہینوں کے.