ڈیسک 59

کرایہ میں اضافہ گویا مہنگائی کا جن بوتل سے باہر

اداریہ

پچھلے دنوں حکومت کی جانب سے کرایہ میں 19فیصد کا اضافہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ ایسے تو لگتا ہے کہ صرف ایک روپے 90پیسے کا ہی اضافہ ہوا ہے۔ مگر جب اس کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کریں تو یہ صرف اتنا ہی نہیں بنتا ہے۔ کیونکہ کرایہ میں اضافہ کے بعد اب کس کس چیز کی قیمت میں اضافہ ہوگا اس کا بات اندازہ ہمیں بہت جلد پتہ چل جائے گا۔ اور کس کس میں کمی ہوئی اُس کا بھی۔ غرض یہ جو کرایہ میں اضافہ ہوا کوئی مشکل بات نہیں ہے مگر اب جو چیز 10روپے میں ملتی تھی اب وہ بھی کم سے کم 12روپے میں ملے گی کیونکہ کرایہ میں اضافہ ہوا۔ غرض ٹافی سے لیکر کھانے پینے تک کی سامان کی قیمت میں اضافہ ہوا کیونکہ کرایہ میں اضافہ ہوا۔ سبزی جو 20روپے میں کلو ملتی تھی اب 25میں کلو ملے گی کیونکہ کرایہ میں اضافہ ہوا۔ اور شاید اب نانوائی بھی اپنا گلا صاف کرنے کی تیاری کرتےہونگے۔ غرض یہ 19فیصد اضافہ جو ہوا ہے کہ اس کے کیا کیا نتائج برآمد ہونگے۔ یہ عام آدمی کو دھیرے دھیرے پتہ چل ہی جائے گا۔ اب اگر کمی ہوئی ہے تو وہ مزدور پیشہ طبقہ جو دن بھر مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ اُس پالنے میں کمی آئے گی۔ جو شخص دن بھر کی کمائی پر اپنے عیال کا گزارہ کرتا تھا وہ اب یہی کہتا رہے گا۔ سبزی تھوڑی کم کھائو قیمت بڑھ گئی ہے۔ کھانے میں دو نوالے کم کرو قیمت بڑھ گئی ہے۔ سال بھر دو ہی جوڑے کپڑا لگائوقیمت بڑھ گئی ہے۔ غرض یہ جو کرایہ میں اضافہ ہوا یہ پھر آج قانونی طور پر وہ مہنگائی والا جن بوتل سے باہر آگیا اور اس بار ہمارا انتظامیہ بھی اس جن کی حفاظت پر معمور ہے۔ کیونکہ کرایہ میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں