ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

ہند ۔چین سرحدی کشیدگی/گلوان ندی پر ڈیم بنارہا ہے ،جھڑپ پر بولاہندستانی فوج نے اکسایا

   298 Views   |      |   Thursday, April, 15, 2021

سرینگر؍کے این ایس ؍ ہندستانی فوجیوںپر15 جون کو لوہے کی چھڑوں اور کنٹیلی تار لگے ڈنڈوں سے حملہ کرنے سے متعلق سوالوں پر چین نے ہندستانی فوج کو قصوروار بتایا ہے۔ چین نے نہ صرف اس جھڑپ سے متعلق سوالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا بلکہ گلوان ندی پر بنائے جا رہے ڈیم( پشتہ) سے جڑا ایک سوال بھی ٹال دیا۔ ادھر چین نے یہ بھی کہا ہے کہ ہندستان کے ساتھ فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے، ہم کسی بھی طرح کے معاملے سے نمٹنے میں اہل ہیں۔کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں نیوز ایجنسی رائٹرز نے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو ل جیان سے ہندستانی فوج کے ایک کرنل اور دیگر فوجیوں پر چین کے فوجیوں کے ذریعہ کیل لگے لوہے کی راڈ سے حملہ کرنے سے منسلک ایک سوال پوچھا۔ اس سوال کے جواب میں چاو نے کہا ’ اس معاملہ میں کیا صحیح ہے اور کیا غلط اس میں کوئی الجھن نہیں ہے، ذمہ داری چین کی نہیں ہے، ہم نے اس پر واضح طور پر بتا دیا ہے کہ معاملہ کیسے شروع ہوا‘۔ پیر کی رات سرحد پر تعینات ہندستان کے سلامتی دستوں نے دونوں ملکوں میں کمانڈر کی سطح پر ہوئی بات چیت کے بعد بنی رضامندی کو توڑ دیا۔ ہندستانی فوجی لائن آف ایکچول کنٹرول پار کر گئے اور چین کی افواج کو اکسانا شروع کر دیا۔ اس کے بعد آمنے سامنے جھڑپ ہوئی اور اسی میں ہلاکتیں ہوئیں‘۔چین کی مانگ ہے کہ ہندوستان پورے معاملے کی جانچ کرے اور جو ذمہ دار ہیں انہیں سزا دے۔چاو سے سٹیلائٹ سے لی گئی ان تصویروں کے بارے میں بھی پوچھا گیا جس میں چین گلوان ندی پر ڈیم بنا کر اس کے پانی کے بہائوکو روکتے ہوئے نظر آ رہا ہے اور ساتھ ہی یہ پوچھا گیا کہ کیا اس نے ہندستان کے ساتھ کسی سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے؟ اس پر چاو نے کہا ’ آپ نے جن باتوں کا ذکر کیا ہے مجھے ان کی جانکاری نہیں ہے‘۔ چاو نے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ای کے درمیان بدھ کو ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران دونوں فریق جھڑپ سے پیدا شدہ سنگین صورت حال سے منصفانہ طریقے سے نمٹنے پر راضی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.

مارچ کے آخر تک گُل پوری طرح سے کھلیں گے جس کا نظارہ ہزاروں مقامی و غیر مقامی کرسکیں گے سرینگر/جموں کشمیر کی گرمائی.

گاہک کارڑ استعمال کرکےدودھ حاصل کر سکتا ہے،:چیف انمل ہسبنڈری افسر پلوامہ؍؍ندائے کشمیر/وادی کشمیر میں دودھ کی روزانہ.