ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

ہند و پاک سفارتی کشیدگی تشویشناک/دونوں ممالک خوشگوار تعلقات بنانے کیلئے پہل کریں/ ڈاکٹر کمال

   330 Views   |      |   Sunday, April, 18, 2021

سرینگر ؍25،جون؍ نیشنل کانفرنس نے بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی سطح پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ اطلاعات کے مطابق پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے اپنے ایک بیان میں دونوں ملکوں کے درمیان مخاصمت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے سربراہاں سے اپیل کی کہ وہ پڑوسی ہونے کے ناطے سفارتی سطح پر کشیدگی اور تنائو ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ کے کہ جب جب دونوں ملکوں کی چپقلش اور رنجشوں کا سب سے زیادہ خمیازہ آر پار جموں وکشمیر کے عوام کو بھگتنا پڑا ہے اور آج بھی ہم ہی سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ڈاکٹر کمال نے کہا کہ دونوں ممالک کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ امن و آشتی اور آپسی دوستی میں ہی تعمیر و ترقی اور خوشحالی و فارغ البالی کا راز مضمر ہے۔ ڈاکٹر کمال نے کہا کہ ماضی کے تجربے سے سبق لینے کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک کو جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آکر خوشگوار تعلقات کیلئے راہ ہموار کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ الفاظی جنگ اور جنگی جنونیت پر مبنی بیانات دونوں ممالک کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہے ہیں۔این سی کے معاون جنرل سکریٹری نے کہا کہ مضبوط پاکستان خوشحال بھارت کی ضمانت اور اسی طرح خوشحال بھارت مضبوط پاکستان کی کا ضامن ہے۔ اس لئے دونوں ممالک کو امن بات چیت شروع کرنی چاہئے کیونکہ مذاکرات میں ہی مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مضمر ہے۔ ادھر شمالی زون کے نائب صدر ڈاکٹر سجاد شفیع نے اوڑی میں سرحد پر جاری تنائو پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی آباد گولہ باری اور گن گرج کے خوف و دہشت میں مبتلا ہے ۔انہوں نے دونوں ممالک کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.