ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

’ہم بی جے پی کی (بی ٹیم) نہیں‘

   220 Views   |      |   Monday, April, 19, 2021

’ہم بی جے پی کی (بی ٹیم) نہیں‘

جموں کشمیر اپنی پارٹی گپکار اعلامیہ کے جھوٹ کے خلاف ہے:الطاف بخاری
سرینگر؍23،نومبر ؍ ؍ جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے کہا ہے کہ اُنکی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی (بی ۔ٹیم ) نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اُنکی پارٹی عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے خلاف نہیں بلکہ اُنکے جھوٹ کے خلاف ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے ضلع بانڈی پورہ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے ایک انتخابی اجلاس منعقد کیا جس میں پارٹی کے س سینئر رہنماؤں نے کارکنان سے خطاب کیا۔الطاف بخاری نے اجلاس کے حا شئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی، عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ان کی جانب سے کہے جانے والے جھوٹ کے خلاف ہے۔ انہوں نے گزشتہ72 برسوں سے عوام کو دھوکے میں رکھا گیاہے۔الطاف بخاری نے بتایا کہ یہاں کی پرانی اور بڑی سیاسی جماعتوں نے جھوٹے خواب دکھا کر عوام کو گمراہ کیا ہے۔ جبکہ ’اپنی پارٹی‘ جھوٹے خواب دکھانے کے بجائے کہنے اور کرنے میں یقین رکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دفعہ370 اور 35 اے کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ اس کا فیصلہ جموں و کشمیر کے حق میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل مرکزی سرکار سے انجینئر رشید اور دیگر لیڈران کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کے بعد انہوں نے اس وقت کے گورنر سے اپنی پہلی ملاقات میں سب سے پہلے لیڈران کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اور رہا کئے گئے لیڈران کی رہائی میں ان کا بڑا ہاتھ ہے۔انہوں نے دیگر سیاسی پارٹیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ہی عوام میں اپنی پارٹی بی جے پی کی بی پارٹی کا تاثر پیدا کیا جارہا ہے، جبکہ اپنی پارٹی کا الگ اپنا ایک موقف ہے۔ انہوں نے حال ہی میں بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین کے دفعہ370 اور 35اے کے حوالے سے کشمیر میں دیے گئے بیان کے رد عمل میں کہاکہ میں ان کے بیان سے کوئی اتفاق نہیں رکھتا ہوں بلکہ یہ مسئلہ ابھی زندہ ہے۔ پارٹی کی جانب سے اس کے صدر و بانی الطاف بخاری کے علاوہ سینئرسیاسی لیڈر غلام حسن میر اور سابق ایم ایل اے بانڈی پورہ عثمان مجید نے انتخابی مہم کے دوران کارکنان سے خطاب کیا اور ڈی ڈی سی الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں الطاف بخاری، عثمان مجید اور دیگر کئی سرکردہ لیڈروں نے عوام کو ڈی ڈی سی الیکشن میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے حق میں ووٹ دیں۔ اس موقعے پر پارٹی کے سینکڑوں کارکن موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.