ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا.

محبوبہ مفتی علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ پیپلز الائنس کی کوئی عوامی.

عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگا ریلی نکال کر بھاجپا نے کی ترنگے کی توہین:محبوبہ.

کولگام جھڑپ/2جنگجوجاں بحق،جے سی او سمیت3 فوجی اہلکار زخمی

   166 Views   |      |   Monday, October, 26, 2020

سرینگر؍4 ،جولائی؍ جنوبی کشمیر میں پولیس ،فوج وفورسز کی جانب سے جنگجو مخالف آپریشنز جاری رہنے کے بیچ سنیچر کے روز جنوبی ضلع کولگام میں فوج وفورسز اور جنگجوئوں کے ایک خونین معرکہ آرائی میں 2جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ طرفین کے مابین شدید گولیوں کے تبادلے میں فوج کا ایک جے سی او سمیت3 اہلکار زخمی ہوئے ۔علاقے میں جھڑپ کے ساتھ ہی انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا ۔رواں سال میں اب تک120جنگجوئوں مختلف معرکہ آرائیوں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سرینگر کے ملبہ باغ علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے ساتھ ہوئی جھڑپ کے ایک روز بعدجنوبی کشمیر کے کولگام میں فوج کی 34آر آر،سی آر پی ایف اورا یس او جی کولگام کی ایک مشترکہ ٹیم نے سنیچر کے روزدن کے 12 بجے کے قریب ارہ نامی گائوں میں جنگجوئوں کی موجود گی کی اطلاع ملنے پر محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کی ۔ فورسز کی مشترکہ ٹیم نے اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو سخت محاصرے میں لیا اور گائوں کے داخلی وخارجی راستوں کو مسدود کر کے پوری بستی کو سیل کیا ہے، جس دوران فورسز نے یہاںتلاشی کارروائی شروع کی ہے ۔نامہ نگار نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایااس دوران جب فورسز کی تلاشی پارٹی تلاشی لینے کے غرض سے اس مکان میں کے صحن میں داخل ہوئی،جس میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی،تویہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز کی تلاشی پارٹی پر فائرنگ کر کے یہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔اس دوران فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک جھڑپ کا آغاز ہوا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا ابتدائی فائرنگ میں ایک جنگجوجاں بحق ہوا ہے جبکہ فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جے سی او) سمیت 3فوجی زخمی ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا زخمی تینوں اہلکاروں کو سرینگر کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا یہاں مکان میں پناہ لینے والے جنگجوئوں کو خود سپردگی کرنے کی پیش کش کی گئی ، تاہم انہوں نے پیش کش کو ٹھکرا دیا اور فائرنگ شروع کی ہے جس دوران فورسز اہلکاروں نے جوابی فائرنگ ۔ذرائع کے مطابق طرفین کے درمیان قریب 5 بجے تک جھڑپ جاری رہی ،جس میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے۔پولیس نے جائے جھڑپ سے دونوں جاں بحق جنگجوئوں کی نعشیں اسلحہ وگولی بارود سمیت برآمد کیں۔ اس جھڑپ کے دوران ایک رہائشی مکان بھی تباہ ہوا ہے ۔خیال رہے گزشتہ دنوں سرینگر ملہ باغ علاقے میں ایک جنگجوجاں بحق ہوا تھا جس کو فورسز نے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اس سال ابھی تک فورسز نے 120جنگجوئوں کو جاں بحق کیا ہے۔واضح رہے کہ مارے گئیے جنگجو میں ایک انتہائی مطلوب پاکستانی جنگجو علی بھائی بھی شامل ہے جبکہ دوسرے جنگجو کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی۔دونوں جنگجوئوں کی لاشوں کوآخری رسومات انجام دینے کیلئے ہندوارہ پہنچا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا چاہئے /رویندر رینا
سرینگر24//اکتوبر///.

محبوبہ مفتی علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ پیپلز الائنس کی کوئی عوامی اہمیت نہیں ہے /مرکزی وزیر جتندر سنگھ

عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگا ریلی نکال کر بھاجپا نے کی ترنگے کی توہین:محبوبہ مفتی سرینگر؍24، اکتوبر ؍ ؍ پی.

تنظیمی ڈھانچہ تشکیل ،ڈاکٹر فاروق سربراہ ،سجاد غنی لون ترجمان مقرر ، جموں وکشمیرکا پرچم اتحاد کی علامت ہوگا
عوامی.

افسر شاہی لوگوں کیلئے وبال جان ، انتظامیہ کا زمینی سطح پر کوئی نام و نشان نہیں: ساگر
سرینگر؍23، اکتوبر ؍ ؍ جموں.