ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

افسر شاہی لوگوں کیلئے وبال جان ، انتظامیہ کا زمینی سطح پر کوئی نام و نشان.

بھاجپا آئین ہند کو پارٹی منشور سے بدلنا چاہتی ہے ،مسئلہ کشمیر کے لئے نوجوانوں.

ڈویژنل کووڈ کنٹرول روم کشمیر کو وباء کی موثر روکتھام کیلئے سراہا
سرینگر.

کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ،دہلی میں صحت مراکز چلانے کیلئے فوج طلب/وزیر داخلہ امیت شاہ

   128 Views   |      |   Friday, October, 23, 2020

سرینگر25//جون//بھارت میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے ریکارڈ 16 ہزار نئے کیسز سامنے آئے جبکہ حکومت نے نئی دہلی میں علاج کے نئے سینٹرز کے انتظامات سنبھالنے کے لیے فوج کو طلب کر لیا۔رپورٹ کے مطابق 4 لاکھ 56 سے زائد کیسز کے بعد بھارت وبا سے چوتھا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔ریاستی حکومتوں کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے بعد کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔2 کروڑ سے زائد آبادی والے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی بدھ کو ایک روز میں سب سے زیادہ 3 ہزار 900 سے زائد کیسز سامنے آئے۔مقامی حکومت کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر کے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں کورونا کے مریضوں کے لیے تقریباً 13 ہزار 400 بستر مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے تقریباً 6 ہزار 200 زیر استعمال ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں آرمی کے ڈاکٹروں اور نرسز کے زیر نگرانی چلنے والے عارضی صحت مراکز میں آئندہ ہفتے تک مزید 20 ہزار اضافی بستر مہیا ہوجائیں گے۔ ان مراکز میں 10 ہزار بستروں پر مشتمل مذہبی سینٹر اور وارڈز میں تبدیل کی گئیں ریلوے کوچز بھی شامل ہیں۔وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ‘مسلح افواج کے اہلکار نئی دہلی میں ریلوے کوچز میں زیر علاج مریضوں کی دیکھ بھال کریں گے۔’شہری حکومت کا اندازہ ہے کہ جولائی کے آخر تک ان کے پاس کورونا کے 5 لاکھ 50 ہزار کیسز ہوں گے اور انہیں ایک لاکھ 50 ہزار بستروں کی ضرورت ہوگی۔نئی دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سِسوڈیا کا کہنا تھا کہ کورونا کے ہر مریض کو صحت مرکز لے جانے کا وفاقی حکومت کا نیا حکم گھر پر ہی مریض کی جانچ پڑتال کے برعکس ہے اور اس سے محدود وسائل پر مزید بوجھ پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ‘ہمارا ایمبولینس اور طبی نظام دباؤ میں ہے اور اب ہمیں مریضوں کو بسوں میں لے کر جانا پڑ رہا ہے۔’ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزارت داخلہ کو اس سے متعلق خط لکھا ہے کیونکہ یہ حکم نئی دہلی میں افراتفری پیدا کر رہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے اس مہلک کورونا وائرس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔تقریباً 6 ماہ کے اس عرصے میں اس کورونا وائرس سے نہ صرف لوگ متاثر ہوئے اور ان کی اموات ہوئیں بلکہ اس نے دنیا بھر کی معیشت کو بھی بری طرح متاثر کیا کیونکہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف ممالک نے پابندیاں اور لاک ڈاؤن کیے۔اگر کورونا وائرس کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو 24 جون کی شام تک دنیا بھر میں تقریباً 93 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

افسر شاہی لوگوں کیلئے وبال جان ، انتظامیہ کا زمینی سطح پر کوئی نام و نشان نہیں: ساگر
سرینگر؍23، اکتوبر ؍ ؍ جموں.

بھاجپا آئین ہند کو پارٹی منشور سے بدلنا چاہتی ہے ،مسئلہ کشمیر کے لئے نوجوانوں نے بہت قر بانیاں دیں ،اب لیڈران کی.

ڈویژنل کووڈ کنٹرول روم کشمیر کو وباء کی موثر روکتھام کیلئے سراہا
سرینگر 23 اکتوبر//فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم.

جموں /23؍اکتوبر//الیکشن اَتھارٹی جموں وکشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کے مطابق ہر ضلع ترقیاتی کونسل حلقے کے لئے انتخابی.

دیہی ترقیاتی سیکٹر میں متعدد ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا
متعدد عوامی وَفود سے ملے
بارہمولہ /23؍اکتوبر //آئندہ.