ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

فروری تک نصف آبادی ہو سکتی ہے کورونا سے متاثر:سرکاری پینل
سرینگر؍20،.

مہلوک جنگجوئوں کو گروپ گنگو پلوامہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے میںملوث تھا.

مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائیگا
سری نگر:۲۰،اکتوبر//لیفٹنٹ گورنر.

کورونا وایرس کا قہر جاری مزید 5افراد موت کی آغوش میں/جموں وکشمیر میں کل455کورونامریض لقمہ اجل

   84 Views   |      |   Wednesday, October, 21, 2020

سری نگر:۸،اگست/2خواتین سمیت مزید5،افراد کی موت واقعہ ہونے کے بعدجموں وکشمیر میں مہلک وائرس کوروناسے ہونے والی اموات کی تعداد455تک پہنچ گئی ،جن میں سے 421متاثرین کشمیرمیں فوت ہوئے جبکہ 34ایسے مریضوں کی موت جموں میں واقعہ ہوئی ۔اس دوران شہرسری نگرمیں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد150کے قریب پہنچ گئی ۔آر این ایس کے مطابق جمعہ کورات دیرگئے سے سنیچر کی سہ پہرتک کشمیر میں جن پانچ افراد کی موت واقعہ ہوئی تھی ،اُن میں مالو پورہ پلوامہ کی ایک55سالہ خاتون،پنزگام کپوارہ کا ایک60سالہ شہری،نٹی پورہ کی ایک50سالہ خاتون،زالورہ سوپورکا ایک50سالہ شہری اورہندوارہ کاایک50سالہ شہری شامل ہیں۔مالو پورہ پلوامہ کی فوت ہوئی 55سالہ خاتون کے بارے میں ضلع اسپتال پلوامہ کے ذرائع نے بتایاکہ وہ8،اگست سے اسپتال میں داخل تھی اور9،اگست کواس خاتون کی کوروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ۔انہوں نے بتایاکہ سنیچر کوعلی الصبح3بجے یہ پچپن سالہ خاتون انتقال کرگئی ۔اُدھرپنزگام کپوارہ کے فوت ہوئے60سالہ شہری کے بارے میں صدراسپتال سری نگرکے ذرائع نے بتایاکہ اس شہری کویہاں علاج کیلئے داخل کیاگیاتھاجبکہ وہ کوروناوائرس کامریض ہونے کیساتھ ساتھ دیگرکچھ امراض میں بھی مبتلاء تھا۔انہوں نے کہاکہ پنزگام کپوارہ کامذکورہ شخص صدراسپتال میں دم توڑبیٹھا۔اس دوران صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ذرائع کاکہناتھاکہ ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقہ کاایک50سالہ شخص یہاں زیرعلاج تھا ،تاہم وہ سنیچر کی صبح زندگی کی جنگ ہارگیا۔انہوں نے مزید بتایاکہ نٹی پورہ سری نگرکی رہنے والی ایک55سالہ خاتون بھی یہاں کچھ روزتک زیرعلاج رہنے کے بعدسنیچر کی صبح انتقال کرگئی ۔زالورہ سوپور کے ایک50سالہ شہری کی موت بھی سکمز میں واقعہ ہوئی ۔انسٹی چیوٹ ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ مذکورہ شہری مختلف امراض بشمول نمونیہ اورکورونامیں مبتلاء تھالیکن وہ جمعہ کورات دیرگئے تقریباً ساڑھے 11بجے یہاں دم توڑ بیٹھا۔خواتین سمیت مزید5،افراد کی موت واقعہ ہونے کے بعدجموں وکشمیر میں مہلک وائرس کوروناسے ہونے والی اموات کی تعداد455تک پہنچ گئی ،جن میں سے 421متاثرین کشمیرمیں فوت ہوئے جبکہ 34ایسے مریضوں کی موت جموں میں واقعہ ہوئی۔کورونا وائرس سے ابھی تک سب سے زیادہ 148اموات سرینگر میںواقعہ ہوئی ہیں۔ اس کے بعد ضلع بارہمولہ کا نمبر آتا ہے جہاں 78افراد کورونا سے از جان ہوگئے۔بڈگام ضلع میں34،اننت ناگ میں30،کولگام میں29،پلوامہ میں29،شوپیان میں24 ،کپوارہ ضلع میں25 ،بانڈی پورہ ضلع میں 17،اورگاندربل ضلع میں7اموات ہوئی ہیںجبکہ جموں شہرمیں بھی23افرادکورونامیں مبتلاء ہونے کے بعددم توڑ بیٹھے ۔

متعلقہ خبریں

فروری تک نصف آبادی ہو سکتی ہے کورونا سے متاثر:سرکاری پینل
سرینگر؍20، اکتوبر ؍پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے.

مہلوک جنگجوئوں کو گروپ گنگو پلوامہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے میںملوث تھا / آئی جی پی کشمیر
سرینگر/20اکتوبر/کاکا.

مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائیگا
سری نگر:۲۰،اکتوبر//لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے سوموارکی شام کنلون بجبہاڑہ.

جموں و کشمیرکے شعراء کی شرکت ،مزاحیہ کلا م کے ذریعے لوگوں کے مسائل اُجاگر کیے پلوامہ//تنہا ایاز// وادی کی معروف ادبی.

پولیس افسر کی ہلاکت میں ملوثین کو بہت جلد بخشا نہیں جائیگا :پولیس سربراہ
سرینگر؍20، اکتوبر ؍کے این ایس ؍ ڈائریکٹر.