ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

افسر شاہی لوگوں کیلئے وبال جان ، انتظامیہ کا زمینی سطح پر کوئی نام و نشان.

بھاجپا آئین ہند کو پارٹی منشور سے بدلنا چاہتی ہے ،مسئلہ کشمیر کے لئے نوجوانوں.

ڈویژنل کووڈ کنٹرول روم کشمیر کو وباء کی موثر روکتھام کیلئے سراہا
سرینگر.

کورونا زیادہ خطرناک انداز سے حملہ آور ہونے والا ہے/عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

   89 Views   |      |   Friday, October, 23, 2020

اب اس سے وہ افراد متاثر ہوں گے جن میں کوئی علامات موجود نہیں ہوں گی /ڈبلیو ایچ او

سرینگر20//اگست// عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر پہلے سے زیادہ خطرناک اور مختلف اداز سے نمودار ہوگی اب اس سے متاثر ہونے والے افراد وہ ہوں گے جن میں سے کورونا وائرس کوئی بھی علامات موجود نہیں ہوتیں۔یو پی آئی مانٹرنگ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کی نئی لہر کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا کی نوعیت اب تبدیل ہورہی ہے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔ایشیا پیسیفک کے ممالک میں اب20، 30 ، 40سال کے افراد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بن رہے ہیں یعنی اس باروائرس پھیلانے والے لوگ ہیں جنہں معلوم ہی نہیں کہ وہ اس وائرس سے متاثر بھی ہو چکے ہیں۔مغربی پیسیفک ریجن کے ڈائریکٹرتیکاشی کاسائی نے خبردارکرتے ہوئے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کورونا وبا کا چیلنگ ابھی باقی ہے۔اب متاثر ہونے والے وہ افراد ہیں جن میں سے بیشتر میں کورونا وبا کی کی بہت کم یا کوئی بھی علامات موجود نہیں ہوتی ہیں جب کہ یہ افراد ادھیڑعمر اورکم مدافعت رکھنے والے لوگوں کو زیادہ متاثر کریں گے۔ڈبلیو ایچ اوکے ڈیٹا کے مطابق جاپان کے دو تہائی کورونا کیسز40 سال سے کم عمرافراد کے ہیں۔ آسٹریلیا اورفلپائن میں سامنے آنے والے کیسز میں بھی نصف سے زائد تعداد اسی عمر کے افراد کی تھی۔ کچھ ممالک جہاں کسی حد تک کرونا کے پھیلاؤ پرقابوپا لیا گیا تھا جیسے کہ نیوزی لینڈ، ویت نام اورجنوبی کوریا اب وہاں نئے کیسز کی بڑی تعداد سامنے آرہی ہے اورکئی شہروں میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا جا چکا ہے۔  یو پی آئی

متعلقہ خبریں

افسر شاہی لوگوں کیلئے وبال جان ، انتظامیہ کا زمینی سطح پر کوئی نام و نشان نہیں: ساگر
سرینگر؍23، اکتوبر ؍ ؍ جموں.

بھاجپا آئین ہند کو پارٹی منشور سے بدلنا چاہتی ہے ،مسئلہ کشمیر کے لئے نوجوانوں نے بہت قر بانیاں دیں ،اب لیڈران کی.

ڈویژنل کووڈ کنٹرول روم کشمیر کو وباء کی موثر روکتھام کیلئے سراہا
سرینگر 23 اکتوبر//فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم.

جموں /23؍اکتوبر//الیکشن اَتھارٹی جموں وکشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کے مطابق ہر ضلع ترقیاتی کونسل حلقے کے لئے انتخابی.

دیہی ترقیاتی سیکٹر میں متعدد ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا
متعدد عوامی وَفود سے ملے
بارہمولہ /23؍اکتوبر //آئندہ.