ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

پرنسپل سیکرٹری نے مستحقین سے مختلف سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر.

مستحقین میں حق شہریت اسناد ،کے سی سی ، بے بی کٹس ،آلات سماعت تقسیم کئے

محض 100سے 200روپے کے عوض مہمان پرندوں کو گولیوں کا شکار بنایا جاتا ہے سرینگر/29اکتوبر/.

پانپور:جنگجوئوں کا سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ2اہلکار ہلاک ،3 شدیدزخمی،حملہ آوروں کی تلاش تیز

   63 Views   |      |   Thursday, October, 29, 2020

شاہراہ سمیت حملے کے نذدیکی علاقوں کا محاصرہ ،کئی گھنٹوں کے بعد تلاشی آپریشن ختم

سرینگر؍5، اکتوبر ؍جنوبی ضلع پلوامہ میں پانپور کے نزدیک کنڈ زال علاقے میںموٹر سائیکل پر سوار جنگجوئوںنے سی آر پی ایف پارٹی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2اہلکار ہلاک جبکہ 3دیگرزخمی ہوئے جن کو فوری طور ہسپتال منتقل میں کیا گیا ہے جہاں انکی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔اس دوران حملے کے فوراً بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر ناکہ بندی کی ہے ۔سی آر پی ایف کے ترجمان ( آپریشنز)کشمیر، جنید خان نے بتایا کہ 110سی آر پی ایف بٹالین سے وابستہ روڑ اوپننگ پارٹی’ آر او پی‘ کے اہلکاروںپر ملی ٹنٹوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 5اہلکار گولیوں لگنے سے زخمی ہوئے،جنہیں فوری طور پر فوجی اسپتال92بیس بادامی باغ سرینگر منتقل کیا گیا ،جہاں2زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ۔ادھر پولیس نے بتایا حملے میں لشکر طیبہ کے جنگجوملوث ہیں جنکی شناخت کر لی گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی قصبہ پانپورکے نزدیک نوگام پولیس کے حدود میں آنے والے کنڈ زال علاقے میں سوموار کے روز بعد دو پہر موٹرسائیکل پر سوار دوجنگجوئوں نے ایک بجے کے قریب سی آر پی ایف110بٹالین کی ایک’ روڈ اوپننگ پارٹی ‘(آر او پی )پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس نتیجے میں یہاں موجود اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے جس کے باعث یہاں گولیوں کی گھن گرج سے افراد تفری کا ماحول پیدا ہوا۔ذرائع نے بتایا شاہراہ آناً فاناً ٹریفک کی نقل وحرکت تھم گئی ۔ ذرائع نے بتایا حملے میں 5سی آر پی ایف اہلکار اہلکارشدید زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں فوجی اسپتال92بیس بادامی سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے 2اہلکار بعد میں زخمیوں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں ۔پولیس نے مارے گئے اہلکاروں کی شناخت سی ٹی دریندرا اورشلندر کمار کے طور کی ہے جبکہ اسپتال میں زیر علاج دیگر تین اہلکاروں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ کے بعدعلاقے میں آناً فاناً سناٹا چھا گیا ۔واقعے کے فوراً بعد فوج پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروںنے علاقے کو گھیرے میں لے کرشاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کو روک کر حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی ہے ۔تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی اور نا ہی کوئی قابل اعتراض چیز برآمد ہوا ہے جبکہ جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان آمنا سامنا بھی نہیں ہوا ۔سی آر پی ایف کے ترجمان ( آپریشنز)کشمیر جنید خان نے بتایا کہ 110سی آر پی ایف بٹالین سے وابستہ آر او پی پر ملی ٹنٹوںنے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 5اہلکار گولیوں کے تبادلے میں زخمی ہوئے ہیں ،جن میں 2زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں۔حملے کے بعد ٹریفک کی نقل وحرکت کئی گھنٹوں تک شاہراہ پر روک دی گئی اور50آر آراور پولیس نے تلاشی کارروائیاں تیز کیں ۔ادھر پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا حملے میں لشکر طیبہ کا ہاتھ ہے اور حملہ آروں کی شناخت کر لی گئی ہے جن میں ایک مقامی اور ایک پاکستانی جنگجوئوں شامل ہے جن کو بہت جلد دھر لیاجائے گا ۔

متعلقہ خبریں

پرنسپل سیکرٹری نے مستحقین سے مختلف سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زوردیا
سری نگر/27؍اکتوبر/پرنسپل سیکرٹری.

مستحقین میں حق شہریت اسناد ،کے سی سی ، بے بی کٹس ،آلات سماعت تقسیم کئے
گاندربل/27؍اکتوبر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر.

محض 100سے 200روپے کے عوض مہمان پرندوں کو گولیوں کا شکار بنایا جاتا ہے سرینگر/29اکتوبر/ وادی کشمیر کی جھیلوں اور آبی.

2016 میں گھریلواورفضائی آلودگی کی وجہ سے 15 سال سے کم عمرکے تقریباً 6 لاکھ بچوں کی موت ہوئی
سرینگر/29اکتوبر/سال.

اس قانون کی مخالفت کرنے والے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں ہے ۔ جتندر سنگھ
سرینگر/29اکتوبر/بھارتیہ جنتا پارٹی.