ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی.

جدید دور میں گرمی دینے والے آلات کے باوجود بھی کانگڑی کی اہمیت برقرار

آٹھ زونوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا
پلوامہ/ تنہا ایاز /
یوتھ سروسز.

پارمپورہ میں دن دھاڑے جنگجوئوں حملہ

   100 Views   |      |   Tuesday, January, 26, 2021

پارمپورہ میں دن دھاڑے جنگجوئوں حملہ

دوفوجی اہلکار ہلاک ، رائفل غائب ، حملہ آئوروں کی نشاندہی ہوگئی ،ماروتی کار میں جیش کے3جنگجو سوار تھے ، 2پاکستانی ،ایک مقامی :آئی جی پی
سرینگر؍26،نومبر ؍ڈی ڈی سی انتخابات کے محض 2روز قبل شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ ابان شاہ چوک خوشی پورہ پارمپورہ ایچ ایم ٹی میں جمعرات کو بعد دوپہر اُس وقت افراتفری پھیل گئی جب مسلح جنگجوئوں نے فوج کی ایک ’کوئیک ایکشن ٹیم ‘ پر دن دھاڑے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں فو ج کے2اہلکار ہلاک ہوئے ۔حملے کے فوراً بعد فوج وفورسز نے وسیع علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی ۔آئی جی پی کشمیر زون ،وجے کمار نے کہا کہ حملہ آئوروں کی نشاندہی ہوگئی ہے ،3حملہ آئور ماروتی کار میں سوموار تھے ۔ دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بھی حملے اور اس میں دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ میں جمعرات کو جنگجوئوں نے فوج پر حملہ کیا۔یہ واقعہ شہر کے ابان شاہ چوک پارمپورہ میں اْس وقت پیش آیا جب جنگجوئوں نے فوج کی ایک پارٹی پراندھادْھند گولیاں چلائیں۔سٹی رپورٹر کے مطابق جمعرات کو بعد دوپہر مسلح جنگجو ایچ ایم ٹی پارمپورہ ابان چوک خوشی پورہ علاقے میں نمودار ہوئے اور فوج کی ایک پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔فائرنگ کیساتھ ہی علاقے میں افراتفری مچ گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔ذرائع نے بتایا کہ فوج کی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جو بعد میں نزدیکی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے حملے کے حوالے سے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملی ٹنٹوں نے ایچ ایم ٹی ابان شاہ چوک خوشی پورہ پارمپورہ میں فوج کی ’’ کوئیک ری ایکشن ٹیم ‘‘(کیو آر ٹی) پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔انہوں نے کہا کہ مصروف ترین بازار ہونے اور یہاں عام شہریوں کی نقل وحرکت کے باعث فوج نے صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ،جنہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ،تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔آئی جی پی کشمیر ،وجے کمارکے جائے حملہ کے نزدیک سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے موقع پر نامہ نگاروں کو حملہ کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ ایک گاڑی میں سوار تین جنگجو ئوں نے فوج کی پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ حملہ آئوروں کی تعداد 3تھی ،جن میں دو پاکستانی ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ اس علاقے میں جیش محمد کی نقل وحرکت ہوتی ہے ،لہٰذا حملے میں جیش محمد کے جنگجو ہی ملوث ہیں ۔آئی جی پی نے کہا کہ حملہ آئوروں کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے اور علاقے میں نصب خفیہ کیمروں کی فوٹیج بھی کھنگا لی جائے گی ۔واقعہ کے فوراً بعد علاقے کی طرف اضافی فورسز اہلکار روانہ کئے گئے جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ادھر ذرائع نے مہلوک فوجی اہلکاروں کی شناخت سپاہی رتن لعل اور سپاہی دیش مھک کے بطور کی ۔انہوں نے کہا کہ دونوں اہلکار163اور101ٹیریٹورل آر می سے وابستہ تھے ۔دونوں اہلکار فوج کی2آر آر کیساتھ اٹیچ تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ حملہ آئور ایک فوجی اہلکار کی رائفل چھینے میں بھی کامیاب ہوئے ۔اس دوران حملہ آروں کی تلاش کے لئے فوجی ہیلی کاپٹر کی بھی خد مات حاصل کی گئی ۔حملے کے فورا ً بعد سرینگر ۔بارہمولہ شاہراہ اور سرینگر ۔جموں شاہراہ پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ناکوں کو مزید چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ۔

متعلقہ خبریں

تحریر: رشید پروین ؔسوپور سلسلہ روزو شب نقش گر حادثات
سلسلہ روزو شب اصل حیات و ممات
سلسلہ روزو شب تارِ حریر.

بہ گلشن بدرنی چھس پننہ تہ پننہ انجمن گلشن کلچرل فورم کشمیرکین تمام ارکانن ہندہ طرفہ کشیر ہندین سرکردہ تہ نمایندہ.

گزشتہ شب گلشن کلچرل فورم کشمیراور لسہ خان فدا فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور سلسلہ قادریہ وفاضلی کے معروف صوفی بزرگ اور.

تحریر: حافظ میر ابراھیم سلفی عشرتی گھر کی محبت کا مزا بھول گئے
کھا کے لندن کی ہوا عہد وفا بھول گئے
قوم کے غم.

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی نشست بزم فریاد منعقد ہوئ۔ کئ مہینوں کے.