ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

وادی کشمیر کے پلوامہ میں پہلا ’ملک اے ٹی ایم ‘نصب

   32 Views   |      |   Thursday, April, 15, 2021

وادی کشمیر کے پلوامہ میں پہلا ’ملک اے ٹی ایم ‘نصب

گاہک کارڑ استعمال کرکےدودھ حاصل کر سکتا ہے،:چیف انمل ہسبنڈری افسر

پلوامہ؍؍ندائے کشمیر/وادی کشمیر میں دودھ کی روزانہ کی پیداوار میں پہلے نمبر پر آنے والے ضلع پلوامہ وادی کشمیر کا پہلا ایسا ضلع بن گیا ہے جہاں دودھ کا اے ٹی ایم(ملک اے ٹی ایم ) نصب کیا گیا ہے ۔اس دوران اے ٹی ایم نصب کرنے کے دوسرے ہی دن یونٹ ہولڈر نے200لیڈر فروخت کئے ہیں ۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ انمل ہسبنڈری کی مالی معاونت سے ضلع پلوامہ کے چاٹ پورہ میں ایک دودھATMنصب کیا گیا ہے جو کشمیر وادی میں پہلا ملک اے ٹی ایم بن گیا ہے ۔اس دوران چیف انمل ہسبنڈری آفسر پلوامہ ڈاکٹر محمد حسین وانی نے ہمارے نمائندے تنہا ایاز کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ کے پاس بے روز گار نوجوانوں کے لئے متعدد اسکیمں موجود ہیں جس کی مدد سے وہ اپنا روز گار کما سکتے ہیں اور اس ان سکیموں میں بھرپور مالی امداد بھی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان کو ایک اسکیم کے تحت یہ یونٹ چلانے کے لئے کہا گیا ہے جس دوران انہوں نے ملک اے ٹی ایم نصب کیا ہے تاکہ وہ اپنا روز گار کما سکے گا۔ افسر موصوف نے بتایا کہ یہ اس اے ٹی ایم کے ساتھ ایک ٹینک لگی ہے جس میں 50لیٹر دودھ جمع رہتی ہے۔ انہوں نے بتایا لوگ یہاں کوئن اور ایک قسم کے خاص اے ٹی ایم کارڑ کا استعمال کر کے دودھ استعمال کر سکتے ہیں ۔ اس دوران ملک ہولڈر کے مالک شبیر احمد وگے نے بتایا منگل کو دوسرا دن تھا جس دوران لوگوں نے اے ٹی ایم سے200لیٹر دودھ نکالے ہیں ۔انہوں نے بتایا مجھے امید ہے کہ چند روز میں یہ کار وبار بڑے پیمانے پر چلے گا کیونکہ یہاں دودھ 24گھنٹے دستیاب رہے گا۔خیال رہے ضلع پلوامہ میں روزانہ دودھ کی پیداوار8.5لاکھ لیٹر فراہم ہوتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.

مارچ کے آخر تک گُل پوری طرح سے کھلیں گے جس کا نظارہ ہزاروں مقامی و غیر مقامی کرسکیں گے سرینگر/جموں کشمیر کی گرمائی.

مرحوم حنیف ترین اپنی ذات میں ایک انجمن تھے: رفیق راز سرینگر//عالمی اردومجلس کے زیر اہتمام اردو کے مشہور و معروف شاعر.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے گزشتہ دنوں.