ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

نیشنل کانفرنس ضلع نائب صدر گاندربل اپنی پارٹی میں شامل

   239 Views   |      |   Sunday, April, 18, 2021

’ہم بی جے پی کی (بی ٹیم) نہیں‘

بارہمولہ اور بڈگام سے معروف سیاسی کارکنان بھی اپنی پارٹی میں شامل ،الطاف بخاری نے کیاخیر مقدم
سرینگر؍16،نومبر ؍نیشنل کانفرنس سنیئرلیڈر اور ضلع نائب صدر گاندربل پیر محمد یوسف شاہ پیر کو لال چوک سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اپنی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق پیر محمد یوسف شاہ جوکہ واکورہ گاندربل سے بلاک ڈولپمنٹ کونسل کے ڈپٹی چیئرمین بھی ، ہیں نے کنگن سے اپنی قریبی ساتھی محمد یونس کے ہمراہ اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری، نائب صدر عثمان مجید، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی اور صوبائی سیکریٹری عبدالرشید ہارون کی موجودگی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر بولتے ہوئے شاہ نے کہاکہ اپنی پارٹی زمینی سطح پر اعتمادیت اور عوامی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ پارٹی کے واضح اور غیر مبہم سماجی ، اقتصادی اور سیاسی ایجنڈے نے اُنہیں متاثر کیا جس کے بعد انہوں نے شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اُن کا خیر مقدم کرتے ہوئے الطاف بخاری نے اُمید ظاہر کی کہ ضلع گاندربل اور مضافاتی علاقہ جات میں اُن کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا’’ اپنی پارٹی خاص طور سے اُن لوگوں کے لئے سیاسی پلیٹ فارم ہے جوکہ لوگوں کو کھوکھلے نعرؤں اور جذباتی سیاست سے بیوقوف بنانے کے بجائے عملی طور کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، ہمار ا مقصد لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لئے کام کرنا ہے نہ کہ اُنہیں چاند تارے لاکر دینے کے خواب دکھانا‘‘۔ادھرضلع بارہمولہ سے معروف سیاسی کارکن ایڈووکیٹ کنیز فاطمہ اور بڈگام سے حینہ فاطمہ نے پیر کو اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اِن کا پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری ، سنیئر نائب صدر غلام حسن میر ، ریاستی سیکریٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی اور ایڈووکیٹ سجاد ابراہیم نے خیر مقدم کیا۔ ایڈووکیٹ فاطمہ جن کا تعلق سنگھ پورہ بارہمولہ اور حینہ فاطمہ جن کا تعلق کولتراھ چاڈورہ سے ہے، نے کہاکہ اپنی پارٹی لیڈرشپ کی کارکردگی سے متاثر ہوکر انہوں نے شمولیت کا فیصلہ کیا۔ اس م وقع پر انہوں نے زمینی سطح پر لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لئے کام کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں کو زمینی سطح پر لے جانے اور لوگوں کی مشکلات ومسائل کا ازالہ کرنے میں تندہی سے کام کرنے کا عہد کیا۔ پارٹی صدر الطاف بخاری نے اُن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُن سے کہاکہ وہ متعلقہ علاقوں میں دیگر کو بھی پارٹی میں شمولیت کے لئے آمادہ کریں۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.