ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

نوو ادبی کاروان پلوامہ کے اہتمام سے بابا پورہ زینہ پورہ شوپیان میں

   262 Views   |      |   Sunday, April, 18, 2021

نوو ادبی کاروان پلوامہ کے اہتمام سے بابا پورہ زینہ پورہ شوپیان میں

مرحوم عبد الاحد خوشرو صاحب کی تیسری برسی پر ادبی تقریب منعقد

نوو ادبی کاروان پلوامہ کے اہتمام سے بابا پورہ زینہ پورہ شوپیان میں مرحوم عبد الاحد خوشرو صاحب کی تیسری برسی پر ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میںدور دراز علاقوں سے آئے ہوئے بہت سے ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی۔تقریب میں ان کے ادبی کارناموں پرروشنی ڈالی گئی۔مولوی محمد عبد اللہ صاحب نے تلاوت اور نعت پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔جبکہ جاوید قلمی نے مرحوم خوشرو صاحب کی ایک نعت پڑھی۔سکندر ارشاد نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔عاجز کشمیری اور یوسف دلدار ایوان صدارت سنبھالے ہوئے تھے۔پہلے مقالات کی مجلس منعقد ہوئی جس میں سکندر ارشاد، عبد الرحمان فدا اور فیاض دلگیٖر نے تفصیل سے مرحوم خوشرو صاحب کے ادبی کارناموں اور اُس کی زندگی پر مقالات پڑھے۔مقامی لوگوں میں سے غلام حسن نے اشکبار آنکھوں سے مرحوم خوشرو صاحب کا ذکرِ خیر کیا۔بعد میں ایک محفلِ مشاعرہ بھی ہوا۔جس میں سکندر ارشاد۔ عبد الرحمٰن فدا ،عبد الغنی عاجزکشمیری ،فیاض دلگیٖر، فاطمہ جی، جاوید قلمی،فیاض احمد فیاض ، مسعودہ جی،یوسف دلدار، نثار حمد، ارجمند الٰہی نے اپنا کلام پڑھا ۔آخر پر جناب مولوی محمد عبد اللہ صاحب نے مرحوم خوشرو صاحب کے حق میں دعائے مغفرت پڑھی ۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.