ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی.

جدید دور میں گرمی دینے والے آلات کے باوجود بھی کانگڑی کی اہمیت برقرار

آٹھ زونوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا
پلوامہ/ تنہا ایاز /
یوتھ سروسز.

نئے الیکشن کمشنر راجیو کمار نے عہدہ سنبھالا

   189 Views   |      |   Wednesday, January, 20, 2021

موصوف چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا اور الیکشن کمشنر سشیل چندرا کے ہمراہ کام کریں گے

سرینگر؍یکم ،ستمبر ؍مرکزی حکومت نے وزارت خزانہ کے سابق سکریٹری راجیوکمار کو الیکشن کمیشن آفانڈیا کا نیا الیکشن کمشنر مقرر کیا ۔موصوف نے منگل کے روز عہدہ سنبھال لیا۔کے این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق وزارت خزانہ کے سابق سکریٹری راجیوکمار کو اشوک لواسہ کی جگہ نیا الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔نئے الیکشن کمشنر راجیوکمار نے منگل کے روز عہدہ سنبھال لیا۔ وہ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا اور الیکشن کمشنر سشیل چندرا کے ہمراہ کام کریں گے۔ راجیو کمار سابق سکریٹری مالیات ہیں۔ ان کو گزشتہ مہینے نیا الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔راجیو کمار کی تقرری کی اطلاع وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر کے دی گئی تھی۔ صدر رام ناتھ کووند نے ان کے عہدہ سنبھالنے کی تاریخ طے کر کے ان کی تقرری کو منظوری فراہم کی تھی۔ راجیو کمار1984 بیچ کے جھارکھنڈ کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں۔غور طلب ہے کہ لواسہ نے گزشتہ دنوں استعفیٰ دیا تھا اور وہ منیلا میں ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے نائب صدر مقرر کیے گئے تھے۔ راجیو کمار1984 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور جھارکھنڈ کے علاوہ مرکز کی مختلف وزارتوں میں اعلیٰ عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔راجیو کمار پبلک انٹرپرائیزز سلیکشن بورڈ کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔ وہ وزارت خزانہ کے سکریٹری کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد الیکشن کمشنر مقرر کیے گئے ہیں۔راجیو کمار19فروری 1960 میں پیدا ہوئے۔ وہ وزارت خزانہ کے علاوہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت، وزارت جنگلات اور بینکنگ سیکٹر میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ اس طرح انہوں نے36 برس تک اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ موسیقی میں بھی خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تحریر: رشید پروین ؔسوپور سلسلہ روزو شب نقش گر حادثات
سلسلہ روزو شب اصل حیات و ممات
سلسلہ روزو شب تارِ حریر.

بہ گلشن بدرنی چھس پننہ تہ پننہ انجمن گلشن کلچرل فورم کشمیرکین تمام ارکانن ہندہ طرفہ کشیر ہندین سرکردہ تہ نمایندہ.

گزشتہ شب گلشن کلچرل فورم کشمیراور لسہ خان فدا فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور سلسلہ قادریہ وفاضلی کے معروف صوفی بزرگ اور.

تحریر: حافظ میر ابراھیم سلفی عشرتی گھر کی محبت کا مزا بھول گئے
کھا کے لندن کی ہوا عہد وفا بھول گئے
قوم کے غم.

آج یہاں سنور کلی پورہ ماگام میں گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے ایک ادبی نشست بزم فریاد منعقد ہوئ۔ کئ مہینوں کے.