ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

منشیات سے دور رکھنے کیلئے نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرانے کے اقدامات

   329 Views   |      |   Thursday, April, 15, 2021

میڈک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن جموں و کشمیر کی جانب سے خصوصی مہم کا آغاز

پلوامہ/ تنہا ایاز/

میڈک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن( ایم ایم ایف) ایک بین الاقومی رضاکار تنظیم ہے جس کا مقصد صحت، تعلیم، زراعت، جنگلات کی حفاظت اور ماحول کی آلودگی وغیرہ جیسے اہم شعبوں پر کام کرنا ہے۔ وادی میں نوجوانوں کا منشات اور ڈرگس کی طرف بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ایم ایف فائونڈیشن اونتی پورہ پلوامہ نے فیصلہ لیا کہ ایسے نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کیا جائے گا تاکہ وہ ان زہریلی چیزوں سے دور رہے اور ایسے نوجوانوں جن کے اندر ٹیلنٹ موجود ہے کو پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن ایک بین الاقومی رضار کار تنظیم ہے جو پوری دنیا میں انسانیت کی مجموعی تندرستی کے لئے کچھ ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے مشن کے ساتھ اُبھری ہے۔ ایم ایم ایف جموںو کشمیر لوگوں کو صحت کے حقیقی معنی سے روشناس کرنے کے ساتھ ساتھ اب اُن نوجوانوں کیلئے جو منشات اور ڈرگس میں مبتلا ہے۔ ان نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف سے راغب کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے گی تاکہ وہ ان زہریلی چیزوں سے دور رہیں۔ اس حوالے سے میڈک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن اونتی پورہ میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم ایم ایف کے نیشنل چیرمین عمر مشتاق، ڈائریکٹر اعجاز ریشی ، تنظیم کے سی او عبدالاحد نجار کے علاوہ وادی کے نامور سوشل ورکر غمگین مجید نار بلی جنہوں نے آج تک176بار خون کا عطیہ دیا ہے، نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر مقررین نے وادی میں منشیات اور نشاور ادویات کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماج کے ہر طبقے پر ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کو ان بُرے چیزوں سے بچائیں۔اس موقعے پر کہا گیا کہ میڈک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن کی جانب سے سکولوں ، کالجوں و دیگر مقامات پر اوئیر نس کیمپس منعقد کر کے لوگوں کو منشیات اور ڈرگس سے بچنے کیلئے جانکاری فراہم کی جائے گی۔ ادھر میڈک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن جموںو کشمیر نے فیصلہ کیا ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرانے کیلئے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جائے گی۔ خاص طور پر ایسے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جائے گا جو نشاور ادویات اور منشیات میں مبتلا ہے اور ان کا علاج و معالجہ کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایم ایم ایف کے نیشنل چیرمین عمر مشتاق نے کہا کہ وہ نوجوان جو منشیات ڈرگس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ اُن کو ٹرٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے اور انکے والدینوں پر باری ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ان زہریلی نشاور چیزوں سے دور رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے نوجوان جو ڈرگس اور منشیات کے عادی بن چکے ہیں۔ ان کو بہار نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے کھیل کود۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے نوجوانوں جو ان برے عادتوں میں مبتلا ہے انکی زندگی بچانے کیلئے میڈک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن کھیل کود کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گی اور انکا بہتر سے بہتر علاج و معالجہ کرانے کیلئے بھی کوشش کرے گی۔ نمائندے کے مطابق میڈک میٹریکس میڈیکل فائونڈیشن نے معروف کرکٹر ارشد ماگرے کو سپورٹس انچارج مقرر کیا ۔ اور اسکو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ایم ایم ایف کا ایک کرکٹ ٹیم تشکیل دیکر کھیل سرگرمیوں کو شروع کریں۔ ایم ایم ایف کی جانب سے سپورٹس اکیڈیمی بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ارشد ماگرے جس کو سپورٹس انچارج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ ضلع پلوامہ کے قصبہ یار راجپورہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے وادی سے باہر کئی ریاستوں میں اپنے صلاحتوں کا لوہا منوا کر درجنوں ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.