ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی جی پر حاضری دی

   281 Views   |      |   Sunday, April, 18, 2021

شردھالوئوں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا
سری نگر /23؍اکتوبر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا جو چیئرمین شری ماتاویشنو دیوی شرائین بورڈ بھی ہیں نے آج شری ماتا ویشنو دیوی جی پوتر گپھا کا دورہ کر کے وہاں درگا اشٹمی کے موقعہ پر حاضری دی۔انہوں نے جموں و کشمیر کے لئے امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔دور ے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ ان کے پرنسپل سیکرٹری اورچیف ایگزیکٹیو آفیسرشری ماتا ویشنوی دیوی شرائن بورڈ تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے شرائین بورڈ کی جانب سے شردھالوئوں کی سہولیت کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور شرائین کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کاموںکا بھی معائینہ کیا۔انہوں نے سی ای او شرائین بورڈ کو تمام بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹو کو بروقت مکمل کرنے کے لئے کہا۔ شرائین بورڈ کے سی ای او نے انہیں جاری ترقیاتی کاموں پر کام کی پیش رفت کے بارے میںجانکاری دی۔ انہوں نے نوراترو ں کے لئے شردھالوئوں کے بارے میں ان کی تفصیل دی جن میں ماتا ویشنو دیوی جی کی تزئین آرائش ، گردونواح کے علاقوں کو خوبصورت پھولوں سے سجانے ، استھاپن کی جانے والی سڑک اور بھون علاقے میں چوبیس گھنٹے بجلی اور پانی کی ترسیل ، صفائی ستھرائی ، اور اپواس سے متعلق مخصوص بورڈ کی جانب سے بھوجن نا لیاز میں خصوصی خوراک دستیاب رکھنے کے بارے میں جانکاری دی۔پوتر استھاپن پر نوراتروں کے دوران شت چندی مہا ینگی امن خوشحالی اور انسانیت کی خیریت و عافیت کے لئے منعقد کیاجارہا ہے جو مہانومی کے دِن پورن اہوتی پر منتج ہوگا۔ مہا یگیا شرد ایم ایچ وَن چینل پر نوراتروں کے دوران روزانہ دِن ساڑھے 12بجے سے دوپہر 1.30 تک ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.