ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

لیفٹیننٹ گورنر نے حفاظتی عملے کے شہدا کے لواحقین کو اعزاز سے نوازا

   29 Views   |      |   Thursday, April, 15, 2021

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں

 

سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے آج یہاں ایس کے آئی سی سی میں گلوبل اسٹریٹجک پالیسی فاؤنڈیشن پونے (جی ایس پی ایف پی) نامی ایک این جی او کے زیر اہتمام ایک پروگرام میںحفاظتی عملے کے شہدا ٔ کے لواحقین کو اعزاز سے نوازا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جبکہ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے تقریب کی صدارت کی۔تقریب کے دوران لانس نائیک اشوکا چکرا نذیر احمد وانی ، ایس آئی صغیر احمد پٹھان، ایس جی سی ٹی محمد یوسف سمیت شہدأ کے رشتہ داروں کے آگے کیرتی چکرامیجر سشیل ایما، اشوکا چکرا نائب صوبیدار چونی لال اور شوریہ چکراعبدالحمید چرا کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقعہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے صدر مقام خطے میں علاقائی سا لمیت کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی عملے ،پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’میں اُن شہدا ٔجنہوں نے قوم کے وقار کی حفاظت کرتے ہوئے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور ہمارے بہادر حفاظتی اہلکاروں کے لواحقین کی قربانیوں اور صبر کو سلام پیش کرتا ہوں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہندوستان کے بہادر کنبے کے افراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں اور ہمیں ان سے سیکھ لینا لے کر ایک نیا جموں وکشمیر کی تعمیر کے لئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عوام بالخصوص نوجوان پود پر زور دیا کہ وہ ایک پُرامن معاشرے کی تشکیل کے لئے پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور شہدأ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں۔اُنہوں نے کہا’’آئیے ہم سب اَمن کی راہ پر گامزن ہوں اور اَپنے شہدأکے پُرامن ، خوشحال اور ترقی یافتہ جموں و کشمیر کے خواب کو پورا کریں۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے 32 سال کی عمر میں پاکستانی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پونچھ سیکٹر میں شہید ہونے والے کیرتی چکرا سے نوازا گیا میجر سوشل ایما کو بھی یاد کیا۔جموں و کشمیر کے موجودہ ترقیاتی منظرنامے پر اِظہار خیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ 5؍ اگست 2019 سے ، جموں و کشمیر پوری طرح سے قوم کے دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔ گزشتہ سات دہائیوں سے جموں و کشمیر کے عام لوگوں ، کسانوں ، نوجوانوں کو خوشحالی اور ترقی سے دور رکھا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کمزور طبقوں کے حقوق کا تحفظ کیا جارہا ہے ۔ آزادی کے بعد پہلی بار جنگل باشیوں کو ان کے حقوق دیئے جارہے ہیں ۔اس کے علاوہ نوجوانوں ، بچوں ، خواتین اور بزرگ شہریوں کے حقوق کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کا ذِکر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دُور دراز کے دیہاتوں سے زائد 18,000 نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے بیک ٹو وِلیج پروگرام کے تحت مالی مدد فراہم کی گئی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹاٹا ٹیکنالوجیز کے تعاون سے بارہمولہ اور جموں میں دو سی آئی آئی آئی ٹی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ خواتین کی صلاحیتوں اور ان کی عظیم قیادت کی اہلیت کی بھرپور تاریخ ہے۔ انہوں نے وومن سیلف ڈیفنس کور کی خواتین کو سلام پیش کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم خواتین انٹرپرینورشپ افراد کا ایک ماحولیاتی نظام بنانے اور معاشی آزادی کی واپسی کی طرف گامزن ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر تجسوینی سکیم جیسے منصوبہ بند پروگراموں کے ذریعہ یو ٹی کی خواتین کوبااختیار بنانے کے لئے شروع کی گئی ہے۔جموں و کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کے لئے اُٹھائے گئے انقلابی اقدامات کے بارے ذکر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے لئے 28,400 کروڑ روپے کی نئی صنعتی ترقیاتی سکیم کو منظوری دے دی ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے لئے منظور شدہ 1,08,621کروڑ کے بجٹ کو تاریخی قرار دیاہے۔ اُنہوںنے کہا کہ اِنتظامیہ کے کام کو مکمل طور پر شفاف اور جوابدہ بنایا گیا ہے۔جموںوکشمیر یوٹی کی ترقی کی صلاحیت پر بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جموں و کشمیر کے لامتناہی امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان لاتعداد امکانات کے حامل لوگوں کے لئے خوشحال ماحول پیدا کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جاری ’’آزادی کا امرت مہااُتسو‘‘ کی تقریبات تحریک آزادی کا جذبہ رکھتے ہیں اورشہدأکا اظہار تشکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ احساس ہماری قومی سوچ ، فلسفہ ، مذہب ، فکر کے عمل اور ترقیاتی کوششوں میں جھلکنا چاہئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ان حفاظتی اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ماؤنوازوں سے لڑتے ہوئے چھتیس گڈھ میں شہادت حاصل کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے معروف شاعر رامدھاری سنگھ دنکر کی نظم سپاہی پڑھ کر اپنی تقریر کا اختتام کیا۔کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر متنوع مذہبی اور ثقافتی اثرات کا گھر بنا ہوا ہے جس نے اس کے تنوع اخلاق کو گہرائی سے مالا مال کیا ہے اور کسی بھی مہذب معاشرے میں تشدد کا کوئی مقام نہیں ہے اور مسائل پرامن بقائے باہمی حل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے ماضی کے معاشرتی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔اس سے قبل وائس ایڈ مرل ( ریٹائرڈ) انوپ سنگھ، لیفٹیننٹ جنرل سیّد عطا حسنین ( ریٹائرڈ ) ، لیفٹیننٹ جنرل سنجے کلکرنی ( ریٹائرڈ ) نے بھی اس موقعہ پر اپنے اپنے خیالات کا اِظہار کیا۔۔اس تقریب میں شہدا کے لواحقین کے علاوہ صوبائی کمشنر پانڈورانگ کے پولے ، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار ، ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز ، صدر جی ایس پی ایف پی ڈاکٹر ننت بھاگوت ، سیکرٹری جی ایس پی ایف پی منوج گوئیل اور دیگر معزز شہری نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

مارچ کے آخر تک گُل پوری طرح سے کھلیں گے جس کا نظارہ ہزاروں مقامی و غیر مقامی کرسکیں گے سرینگر/جموں کشمیر کی گرمائی.

گاہک کارڑ استعمال کرکےدودھ حاصل کر سکتا ہے،:چیف انمل ہسبنڈری افسر پلوامہ؍؍ندائے کشمیر/وادی کشمیر میں دودھ کی روزانہ.