ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا.

محبوبہ مفتی علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ پیپلز الائنس کی کوئی عوامی.

عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگا ریلی نکال کر بھاجپا نے کی ترنگے کی توہین:محبوبہ.

لیفٹنٹ گورنر کا چرار شریف کا اچانک دورہ

   76 Views   |      |   Tuesday, October, 27, 2020

قصبہ میں رُکے پڑے تمام تعمیراتی پروجیکٹوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی

سرینگر/03ستمبر/جموں کشمیر کے لفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج چرار شریف کا اچانک دورہ کیا جس دوران انہوں نے مقامی لوگوں کے مختلف وفود کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ قصبہ میں تمام رُکے پڑے تعمیراتی کاموں کو فوری طور پر پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق یوٹی جموں وکشمیر کے لفٹنٹ گورنر منوج سہناکو آ ج حسب پروگرام وینکٹ حال بڈگام میں عوامی دربار کی صدارت کرنے کا پروگرام تھا جس کے لئے پہلے سے ضلع کے مختلف علاقوں سے منتخب عوامی نمائندے علاقائی مطالبات لیکر ضلع ہیڈ کواٹر میں منعقدہ دربار میں شامل ہوئے۔اس دوران علمدار ٹریڈرس یونین اور سٹی زنز کونسل چرارشریف کے نمایندہ وفد نے قصبہ چرارشریف کو لیکر دیرینہ مطالبوں کی فہرست جب لیفٹنٹ گورنر کو پیش کی تو موصوف نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئیے اس مٹینگ کے ساتھ ہی چرارشریف میں موجود برصغیر کی ممتاز علمی، عملی ہستی اور روحانی بزرگ شیخ العالم رح کی زیارت گاہ پر حاضری دینے کے علاوہ بچشم خود عوامی مطالبات کے متعلق جائیزہ لینے کا فیصلہ لیا اسکے بعد بڈگام میں منعقد مٹینگ اختتام پزیر ہونے کے ساتھ ہی غیر متوقعہ طور موصوف تمام سنیر پولیس افسران، سول عہدداران اور محکموں کے سربراہان کی جمعیت کے ہمراہ چرار شریف پہنچ گئے جہاں انہوں نے دربار علمدار کشمیر میں حاضری دی جسکے بعد قصبے کے عوامی وفلاحی تنظیموں کے نمایندگان سے مختلف مطالبات کے بارے میں جانکاری حاصل کی موصوف نے زیارت کیمپس کے اندر اور باہر رکے پڑے سبھی تعمیراتی کام فورا مکمل کروانے کا یقین دیا۔ موصوف نے زیارت عالیہ کے صحن میں واقع تاریخی خانقاہ ریشیہ اویسیہ کے تعمیر کے دوران کی گئی لاپرواہی کا ماہرین کے ذریعہ جانچ کروانے کا بھی یقین دلایا منوج سہنا نے زیر تعمیر باتھ روموں اور کھنڈرات میں تبدیل فٹ پاتھ کا بھی مشاہدہ کیا۔ درگاہ سے باہر باب الزین الدین ریشی کے قریب جمع ذائرین سے زیارت پر موجود سہولیات کے متعلق انکی راے بھی سنی اسطرح موصوف نے ذاتی طور علاقے کے اہم اور دیرینہ مطالبات کو وقت کے اندر حل کرانے کی یقین دہانی کی۔ احاطہ زیارت میں غیر رسمی ملاقات کے دوران اس نمایندے کے ساتھ بات کرتے ہوئیے لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ وہ زیارت شیخ العالمؒ پر بہت پہلے سے حاضری دینے کا من بنائیے ہوئیے تھے جو اج ضلع میں قدم رکھتے ہی پورا ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا چاہئے /رویندر رینا
سرینگر24//اکتوبر///.

محبوبہ مفتی علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ پیپلز الائنس کی کوئی عوامی اہمیت نہیں ہے /مرکزی وزیر جتندر سنگھ

عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگا ریلی نکال کر بھاجپا نے کی ترنگے کی توہین:محبوبہ مفتی سرینگر؍24، اکتوبر ؍ ؍ پی.

تنظیمی ڈھانچہ تشکیل ،ڈاکٹر فاروق سربراہ ،سجاد غنی لون ترجمان مقرر ، جموں وکشمیرکا پرچم اتحاد کی علامت ہوگا
عوامی.

افسر شاہی لوگوں کیلئے وبال جان ، انتظامیہ کا زمینی سطح پر کوئی نام و نشان نہیں: ساگر
سرینگر؍23، اکتوبر ؍ ؍ جموں.