ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا.

محبوبہ مفتی علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ پیپلز الائنس کی کوئی عوامی.

عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگا ریلی نکال کر بھاجپا نے کی ترنگے کی توہین:محبوبہ.

لائن آف کنٹرول پرجنگ جیسی صورتحال ،ہند ۔پاک افواج آمنے سامنے

   102 Views   |      |   Tuesday, October, 27, 2020

کئی سیکٹروں میں آتشی گولہ باری ،نصف درجن افراد زخمی ،کئی ایک کی حالت نازک ،کئی ڈھانچے تباہ
سرینگر؍جموں وکشمیر کو منقسم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر ہند وستان اور پاکستان کے درمیان جمعہ کو بارہمولہ ،کپوارہ اور پونچھ کے کئی سیکٹروں میں شدید آتشی گولہ باری کا تبادلہ ہوا ،جسکے نتیجے میں نصف درج افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچا ۔آر پار آتشی گولہ باری کے نتیجے میں سرحدی علاقوں میں ماحول خوفزدہ ہوگیا ہے ۔ادھر دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ،جس کا بھر پور جواب دیا گیا ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے نوگام ،کرناہ اور اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پرجمعہ کے صبح سویرے ہند و پاک افواج نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری شروع کی ہے، جس دوران 6افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کو فوری طورہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا اس واقعے میں پہلے تین اور پھر اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔زخمیوں میں تین کی شناخت محمد عارف ساکن شمس پورہ، محمد یعقوب ساکن باغ بالا کچا دیان اور سید رفاقت ساکن کچا دیان کے بطور ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایاجمعہ کے اعلیٰ الصبح پاکستان کی جانب رہائشی علاقوںمیں شدید گولہ باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی میں شدید تشویش کی لہر دوڈ گئی ہے انہوں نے بتایا اس دوران یہاں آبادی گھروں میں سہم ہو کر رہ گئی ہے آخری اطلاعات ملنے تک دونوں طرف سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پورے علاقے کے لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گولہ باری اس قدر شدید ہے کہ رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور درجنوں گولے آبادی والے علاقوں میں گرے ہیں۔جس کی وجہ سے لہلہاتے کھیت کھلیان ویران پڑے ہیں اور مکئی کے کھیتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ادھر ان علاقوں میں لوگوں کو زیر زمین بنکر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ لوگ مطالبہ کررہے ہیں۔کہ سرحدوں پر گولہ باری بند ہو تاکہ لوگ امن وامان کی فضا میں سانس لے سکیں اور ان کی سال بھر کی محنت تباہ نہ ہو۔۔ادھر دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے آج صبح سویرے اچانک کرناہ کے شرارت پوسٹ اور نوگام سیکٹر میں اس پار گولہ باری کی شروعات کی اور ہندستانی فوج کے پاکٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اس دوران بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں کنٹرول لائن پر کشیدگی پیدا ہوگئی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کا بھارتی فوج بھی دندان شکن جواب دی رہی ہے۔۔دریں اثنا جموں میں دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر جمعے کی ہی صبح قریب ساڑھے چھ بجے پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے اس حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا چاہئے /رویندر رینا
سرینگر24//اکتوبر///.

محبوبہ مفتی علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ پیپلز الائنس کی کوئی عوامی اہمیت نہیں ہے /مرکزی وزیر جتندر سنگھ

عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگا ریلی نکال کر بھاجپا نے کی ترنگے کی توہین:محبوبہ مفتی سرینگر؍24، اکتوبر ؍ ؍ پی.

تنظیمی ڈھانچہ تشکیل ،ڈاکٹر فاروق سربراہ ،سجاد غنی لون ترجمان مقرر ، جموں وکشمیرکا پرچم اتحاد کی علامت ہوگا
عوامی.

افسر شاہی لوگوں کیلئے وبال جان ، انتظامیہ کا زمینی سطح پر کوئی نام و نشان نہیں: ساگر
سرینگر؍23، اکتوبر ؍ ؍ جموں.