ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

اڈوانی، جوشی ، اوما بھارتی سمیت تمام ملزمان کوبری کردیا سرینگر/30ستمبر28 سال.

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منظر عام پر لانا چاہا تو انہیں توبھارت نے دفاتر بند.

ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعشیں لواحقین کو سونپ دی جائے گی/ آئی جی کشمیر.

عالمی ادارہ صحت نے نئے خطرے سے آگاہ کردیا

   82 Views   |      |   Wednesday, September, 30, 2020

نوجوان یہ نہ سمجھے کہ کورونا اُنہیں اپنا شکار نہیں بنائے گی/عالمی ادارہ صحت کا انتباہ
سرینگر22//اگست// عالمی ادارہ صحت نے نوجوانوں میں کروناوائرس کے پھیلاؤ سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وبا انہیں اپنا شکار نہیں بنائے گی۔یو پی آئی مانٹرنگ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ڈاکٹر ہانس نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کے حوالے سے پابندیوں میں نرمی کے بعد خاص طور پر نوجوان خود کو کرونا کے خلاف مضبوط تصور کررہے ہیں، دراصل مہلک وائرس ان پر بھی حملہ کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 24 سال کے کم عمر افراد میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ شدید تشویش کا باعث ہے، کرونا کا خطرہ کم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وائرس مکمل طور پر ختم ہوگیا، وبا طوفان کی طرح جسم پر چمٹ سکتی ہے۔ڈاکٹر نے کہا کہ نوجوانوں کے مقابلے میں بڑے عمر کے افراد کرونا سے زیادہ ہلاک ہوئے لیکن اس کا ہرگز یہ معنیٰ نہیں کہ وائرس کم عمر افراد کے لیے ختم ہوگیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران 15 سے 24 سال کے افراد میں کرونا کا پھیلاؤ تین گنا زیادہ دیکھا گیا۔ ماہرین نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پارٹی اور تفریحی منصوبہ بندیاں ترک کردیں۔

متعلقہ خبریں

اڈوانی، جوشی ، اوما بھارتی سمیت تمام ملزمان کوبری کردیا سرینگر/30ستمبر28 سال پرانے بابری مسجد انہدام کیس میں سی بی.

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منظر عام پر لانا چاہا تو انہیں توبھارت نے دفاتر بند کردیئے / قریشی سرینگر/30ستمبر/پاکستان کے.

ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعشیں لواحقین کو سونپ دی جائے گی/ آئی جی کشمیر ، لواحقین مشاورات کیلئے طلب سرینگر/30ستمبر/امشی.

دینی ، سماجی اور ادبی تنظیموں کا رنج وغم کا اظہار پلوامہ/ تنہا ایاز/ قصبہ پلوامہ کے پرچھو علاقے کی ایک نیک سیرت خاتون.

سینکڑوں لوگوں نے اپنا علاج و معالجہ کروایا اور مفت ادویات حاصل کی پلوامہ/ تنہا ایاز/ سول ڈیفنس سرینگر احسان فائونڈیشن.