ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

فروری تک نصف آبادی ہو سکتی ہے کورونا سے متاثر:سرکاری پینل
سرینگر؍20،.

مہلوک جنگجوئوں کو گروپ گنگو پلوامہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے میںملوث تھا.

مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائیگا
سری نگر:۲۰،اکتوبر//لیفٹنٹ گورنر.

عالمگیر وبا ’کووڈ۔19‘ کا قہر

   55 Views   |      |   Wednesday, October, 21, 2020

صدر اسپتال سرینگر میں زیر علاج مریض خدا کے رحم وکر م پر

معاملہ میری نوٹس میں نہیں آیا ،مریض مجھ سے رابطہ کریں، معاملے کا سنجیدہ اور سخت نوٹس لیا جائیگا:میڈ یکل سپر انٹنڈنٹ

سرینگر؍3،ستمبر ؍عالمگیر وبا کورونا وائرس(کووڈ۔19) کی جاری قہر سامانیوں کے بیچ صدر اسپتال سرینگر (ایس ایم ایچ ایس )میں داخل کورونا سے متاثر مریضوں کو خد ا کے رحم کر م پر چھوڑ دیا گیا ۔مریضوں کا الزام ہے کہ اُنہیں ڈاکٹروں نے تجویز کی ہے کہ وہ انجیکشن خود لگائیں اور ضروری ادویات بازار سے خریدیں کیونکہ اسپتال کی سپلائی غیر معیاری ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق دنیا کیساتھ ساتھ عالمگیر وبا نے وادی کشمیر کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔ایک طرف وادی کشمیر میں آئے روز مریضوں کی تعداد اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور دوسری طرف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو خدا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ۔صدر اسپتال کے مختلف وارڈوں میں کورونا سے متاثر مریضوں اور اُنکے تیماداروں کا الزام ہے کہ صدر اسپتال سرینگر (ایس ایم ایچ ایس ) کا نظام ِ صحت مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔مریض نے بتایا کہ نہ تو اُنکا کووڈ ۔19گائیڈ لائنز (ضوابط وقواعد ) کے تحت علاج کیا جارہا ہے اور نہ ہی طبی سہو لیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ اسپتال میں داخل اور زیر علاج مریض بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ کووڈ ۔ 19کیلئے علیحدہ سے فنڈس بھی واگزار کئے گئے ہیں ،لیکن یہ فنڈس کن کاموں پر اور کہاں خرچ ہوتے ہیں ؟کوئی نہیں جانتا ۔صدر اسپتال کے وارڈ نمبر9میں زیر علاج ایک30سالہ مریض نے ٹیلی فون پر بتایا کہ وہ نمو نیا کا شکار ہیں اور اُن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جبکہ اب وہ کورونا نگیٹیو ہیں۔ان کا مزید کہناتھا ’ ہمیں اسپتال کی جانب سے این ایس انجیکشن دیا جاتا تھا لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ آپ بازار سے یہ مخصوص دوا خریدیں جبکہ یہ ضروری انجیکشن ہے ‘۔انہوں نے مزید کہا ’جب ڈاکٹروں سے پوچھا گیا کہ اُنہیں این ایس یعنی( Sodium Chloride injection ) اسپتال سے ہی فراہم ہوتے ہیں ،تو بازار سے کیوں خریدیں ہیں ؟،تو ڈاکٹروں کا جواب یہ غیرمعیاری ہیں ‘۔ایک اور مریض نے بتایا کہ ہم نے ڈاکٹروں کی تجویز پر یہ انجیکشن بازار سے ہی خریدے ،کیوںکہ جان ہے تو جہاں ہے ۔اسی وارڈ میں ایک اور زیر علاج مریض نے فون کرکے بتایا ’جناب ہمیں خدا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،خدا را ہمارا مسئلہ اُجا گر کریں ،ہمیں اب انجیکشن بھی خود لگانے پڑتے ہیں ‘۔جب مریض سے پوچھا گیا کیوں ؟،اسپتال میں طبی اور نیم طبی عملہ موجود نہیں ہے؟ ،تو مریض نے بتایا ’آپ یہاں خود آئیں اور خود صورتحال کا جائزہ لیں ،یہاں نہ تو ڈاکٹر ہے اور نہ ہی کوئی نیم طبی عملے کا ملازم ہے ،حتیٰ کہ کوئی نرس بھی وارڈ میں رات کے دوران ڈیوٹی پر نہیں ہے ‘۔مریض نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ’یہاں30مریض زیر علاج ہیں ،ستم ظریفی یہ ہے کہ بدھ کی دوپہر کو ہمیں بتایا گیا کہ جس جس مریض کو انجیکشن لگانا ضروری ہے ،وہ خود انجیکشن لگائے،یہاں نہ تو رات کو کوئی ڈاکٹر ہوگا اور نہ ہی کوئی نرس ہوگی ،ہمیں نہیں معلوم ماجرا کیا ہے؟ ‘۔ایک مریض کے تیمادار نے بتایا کہ اُن مریض بال بال بچ گیا ،کیوں کہ مریض نے خود ہی اپنی جان بچانے کیلئے خود کا انجیکشن کیا ۔ان کا کہناتھا ’یہ اسپتال ذبح خانے میں تبدیل ہوچکا ہے اور یہاں مریض کی زندگیوں کیساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے ؟،کوئی نوٹس نہیں لیا ،جبکہ کووڈ۔19مریض کے علاج کیلئے باضابط طور پر گائیڈ لائنز موجود ہیں ،لیکن یہ یہاں سبھی قواعد وضوابط بالائے طاق رکھ کر مریضوں کو مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں جب کے این ایس نے اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ،ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ اُنکی نوٹس میں یہ معاملہ نہیں آیا ہے ،مریض یا تیماداروں کو یہ معاملہ میری نوٹس میں لانا چاہئے ۔ان کا مزید کہناتھا ’آپ نے یہ معاملہ میری نوٹس میں لایا ،اس کا سنجیدہ اور نوٹس لیا جائیگا اور اگر کہیں کوئی کوتائی بر تی جارہی ہے ،تو اس کا ازالہ کیا جائیگا ‘۔

متعلقہ خبریں

فروری تک نصف آبادی ہو سکتی ہے کورونا سے متاثر:سرکاری پینل
سرینگر؍20، اکتوبر ؍پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے.

مہلوک جنگجوئوں کو گروپ گنگو پلوامہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے میںملوث تھا / آئی جی پی کشمیر
سرینگر/20اکتوبر/کاکا.

مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائیگا
سری نگر:۲۰،اکتوبر//لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے سوموارکی شام کنلون بجبہاڑہ.

جموں و کشمیرکے شعراء کی شرکت ،مزاحیہ کلا م کے ذریعے لوگوں کے مسائل اُجاگر کیے پلوامہ//تنہا ایاز// وادی کی معروف ادبی.

پولیس افسر کی ہلاکت میں ملوثین کو بہت جلد بخشا نہیں جائیگا :پولیس سربراہ
سرینگر؍20، اکتوبر ؍کے این ایس ؍ ڈائریکٹر.