ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

’صرف تر قی ہی نہیں بلکہ خوشحالی کیساتھ ترقی ہمارا بنیادی مقصد ‘

   269 Views   |      |   Sunday, April, 18, 2021

جموں وکشمیر کے نوجوان آگے آکر تر قی کے سفر میں شامل ہوجائیں :لیفٹیننٹ گور نر
سرینگر؍27، اکتوبر ؍ ؍ لیفٹیننٹ گور نر منوج سنہا نے کہا کہ اُنکی انتظامیہ کا بنیادی مقصد جموں وکشمیر کے نوجوان کو با اختیار بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری انتظامیہ کا مقصد صرف ترقی ہی نہیں بلکہ خوشحالی کیساتھ ترقی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق راج بھون سرینگر کے آڈیٹوریم میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گور نر منوج سنہا نے حالیہ دنوں میں ترقیاتی محاذ پر جموں و کشمیر میں حاصل کردہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا’میں نے ترقی ، خوشحالی ، ترقی اور لوگوں کے بارے میں 3 اہم باتوں کو سمجھا ہے۔ ہماری آخری ملاقات میں ، میں نے ترقی کا دعوی کیا تھا اور اس لئے ہم نے اب تک یہ کام کیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ صرف ترقی نہیں ، بلکہ خوشحالی کیساتھ ترقی ہو ، جو ہم جموں و کشمیر کے عوام کے لئے چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مختلف محکمہ اگست سے کام کر رہے ہیں اور جو کام اب بھی جاری ہے وہ ہماری عزم کی ایک مثال ہے۔منوج سنہا نے کہا ،’آپ کو یہ بتاتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ آج ہم ’بیک ٹو ولیج۔3سیلف ایمپلائمنٹ پروگرام ، معاشی پیکیج اور میرا قصبہ میرا فخر کے تحت 10ہزار سے زائد کیسز کو منظور ی دی‘۔انہوں نے مزید کہا ،’اب تک جے اینڈ کے بینک کے پاس کل موصولہ درخواستیں15309 ہیں ، پنشن سے متعلق درخواستیں 10،828 ہیں اور جو رقم اب تک ادا کی جاچکی ہے وہ1000 کروڑ ہے۔‘۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اب جموں وکشمیر میں کوئی وعدے نہیں ہونگے بلکہ صرف کام ہوگا۔انہوں نے کہا’ مجھے یہ دیکھ کرخوشی محسوس ہوتی ہے کہ مرکزی زیرانتظام علاقہ میں ترقی اورخوشحالی کانیادورشروع ہواہے‘ ۔منوج سنہا نے کہاکہ ہم نے جموں وکشمیر کوترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن کیا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے بیک ٹوولیج 3،میراقصبہ میرافخر کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے عوام کے پاس جاکر اُن کے مسائل ،مشکلات اورمطالبات سنے ۔منوج سنہا نے کہاکہ ہماری زیادہ ترتوجہ نوجوانوں پرمرکوز ہے اورہماری حکومت کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کوباروزگار اوربااختیار بنانے کواولین ترجیح دی جائے اورہم ایسا ہی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کوباروزگار اوربااختیار بناناحکومت کی ایک اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے بیک ٹوولیج تھری کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے کم سے کم ایک پنچایت میں2نوجوانوں کومددکرنے کافیصلہ لیاتھا،جن کوخودروزگار کیلئے مالی مددکی ضرورت ہو۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کہاکہ مجھے یہاں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ بیک ٹوولیج کے تیسرے مرحلے کے دوران ہم نے مالی معاونت کیلئے جن ایک ہزارنوجوانوں کاانتخاب کیاتھا،آج میں ان تمام ایک ہزار نوجوانوں کے کیسوں کومنظوری دیتاہوں ۔منوج سنہانے کہاکہ میں تمام نوجوان لڑکے لڑکیوں سے کہتاہوں کہ وہ حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے ترقی اورخوشحالی کے سفرمیں شامل ہوں ۔انہوں نے بینکوں سے قرضوں کے کیسوں کی منظوری میں رہی طوالت کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ اب بینک سے جڑی اسکیموں تک عام لوگوں کی رسائی کوآسان بنایاگیاہے ،اوراب پرانی طوالت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک ایسا طریقہ اپنالیاہے کہ اب بینک کے افسرہی لوگوں کے پاس جاتے ہیں اوردیکھتے ہیں کہ کس کی کیاضرورت ہے اورکس کی کتنی مددکی جاسکتی ہے ۔ لیفٹیننٹ گور نر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیر کی تر اور خوشحالی کے سفر میں وہ شامل ہوجائیں اور جموں وکشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا کلیدی رول ادا کریں ۔ان کا کہناتھا کہ اُنکی انتطامیہ کی پہلی ترجیح جموں وکشمیر کے نوجوانوںکی فلاح وبہبود اور جامعہ خوشحالی ہے ۔لیفٹیننٹ گور نر نے کہا کہ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.