ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر//.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی.

ہائی اسکول لاجورہ پلوامہ کے 14طلباء نے ڈسٹنکشنز حاصل کیں پلوامہ/تنہا ایاز/.

شوپیان ،پلوامہ معر کہ آرائیاں ,عسکری کمانڈر سمیت5جنگجو جاں بحق

   295 Views   |      |   Monday, April, 19, 2021

لاشیں برآمد ،ہتھیار ضبط ،شمالی کشمیر میں پولیس کی موجودگی میں سپرد لحد :پولیس
شوپیان ،پلوامہ؍20، اکتوبر ؍جنوبی کشمیر کے دو جڑواں اضلاع شوپیان اور پلوامہ میں گزشتہ روز جارہی جنگجو مخالف آپریشنز کے دوران شروع ہوئیں معرکہ آرائیوں کے عسکری کمانڈر سمیت5جنگجو جاں بحق ہوئے ۔پولیس وفوج نے جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں معرکہ آرائیوں میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کی نعشیں جائے معرکہ آرائیوں سے برآمد کی گئیں ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان میں گذشتہ شام سے جاری معرکہ آرائی کے دوران منگل کی صبح ایک اور جنگجو جاں بحق ہوگیا۔اس طرح مذکورہ معرکہ آرائی میں جاں بحق جنگجوئوں کی تعداد2ہوگئی ہے۔یہ معرکہ آرائی گذشتہ شام میلہورہ گاوں میں اْس وقت شروع ہوئی جب گائوں میں فوج و فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا اور چھپے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر گولیاں چلائیں۔پولیس کے مطابق ابھی تک اس معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں جن کی شناخت ہونا باقی ہے۔اس معرکہ آرائی کے آغاز میں ہی پیر کی شام ایک جنگجو جاں بحق ہوا تھا جس کے بعد اندھیرے کی وجہ سے آپریشن ملتوی کیا گیا تھا۔ آج صبح جونہی آپریشن کا سر نو آغاز ہوا تو طرفین میں گولی باری کے دوران دوسرا جنگجو جاں بحق ہوگیا۔ دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ ملہورہ میں آپریشن دو جنگجوئوں کی ہلاکت پر ختم ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلح تصادم کی جگہ سے ایک اے کے رائفل اور ایک پستول برآمد کی گئی ہے۔ قبل ازیں ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج کی55 آر آر، پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے شوپیاں کے ملہورہ علاقے کو پیر کی شام دیر گئے محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔پلوامہ جھڑپ:جنوبی ضلع پلوامہ میں منگل کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین اْس وقت معرکہ آرائی شروع ہوئی جب فورسز نے ہکری پورہ گائوں میںجنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی کارروائی شروع کردی ۔ذرائع نے بتایا کہ ہکری پورہ پلوامہ نامی گائوں کو فوج کی55آر آر ،ایس او جی اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی ۔ذرائع نے بتایا کہ جب فورسز کی ایک پارٹی مخصوص کی مقام کی طرف بڑھ رہی تھی ،تو اس دوران باغ میں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر اند ھا دھند فائرنگ شروع کی،جس کے ساتھ طرفین کے مابین جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا ۔اس جھڑپ میں ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے دوران2جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ تیسرا جنگجو ممکنہ طور پر فرار ہو ا ،جسے ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کردیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ تیسرے مفرور جنگجو نے ایک رہائشی مکان میں پناہ لی۔ذرائع نے بتایا کہ جنگجو کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی گئی اور خود سپردگی کا موقع بھی دیا گیا ،لیکن جنگجو نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ جاری جنگجو مخالف آپریشن کے دوران جھڑپ میں تیسرا جنگجو بھی جاں بحق ہوا ۔فوری طور پر دونوں معرکہ آرائیوں میں جاں بحق ہونے والے جنگجوئوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ذرائع نے بتایا کہ پانچ جاں بحق جنگجوئوں میں سے ایک غیر مقامی ہے جبکہ باقی چار دیگر مقامی ہیں ،جن کا تعلق پلوامہ اور شوپیان سے ہے۔ تاہم پولیس نے فوری طور پر جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت کی تصدیق نہیں کی ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوج کی50آر آر ،ایس او جی اور سی آر پی ایف اہلکاروںنے مشترکہ طور پر گائوں میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا ۔

متعلقہ خبریں

کورونا پہلے سے زیادہ سنگین ، کئی ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ     سرینگر// بھارت میں پیر کے روز کورونا وائرس کے.

دہلی/ پی آئی بی/ تعریفی سماجی و تکنیکی ماہرین ڈاکٹر چنتن وشنو کو این ٹی آئی آیوگ کے زیراہتمام حکومت ہند کا پرچم.

دہلی/ پی آئی بی/ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ست پورہ (ایک اٹوٹ ہیلی کاپٹر کے ساتھ لگے ہوئے) اور آئی ۔ مشرقی.

ڈاکٹرفاروق عبداللہ سمیت دوسرے بیماروں کی جلدصحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی   سرینگر// کرونا وائرس کی وبائی بیماری.

کہا ہندوستان کے بہادرکنبے کے اَفراد حب الوطنی اور قربانی کی زندہ مثال ہیں   سری نگر// لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا.