ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا.

محبوبہ مفتی علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ پیپلز الائنس کی کوئی عوامی.

عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگا ریلی نکال کر بھاجپا نے کی ترنگے کی توہین:محبوبہ.

شمال وجنوب میں جنگجو مخالف کارروائیوں میں شدت /سوپور میں خو2جنگجو جاں بحق

   147 Views   |      |   Monday, October, 26, 2020

سوپور ؍25،جون؍ایپل ٹائون سوپور کے ہردہ شیوہ علاقے میں جمعرات کی علی الصبح ایک جنگجو مخالف کارروائی عمل میں لائی ،جس دوران علاقے میں موجود جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ،جس میں 2جنگجو جاں بحق ہوئے ۔پولیس نے جائے جھڑپ سے دو جاں بحق جنگجوئوں کی اسلحہ سمیت نعشیں برآمد کیں ۔قصبہ میں امن وقانون کی صورتحال برقرار رکھنے اور افواہوں کو روکنے کیلئے موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کردی گئیں ۔اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے ہرد شیوہ گاوں میں جمعرات کو علی الصبح آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین تصادم شروع ہوئی ،جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 22آر آر، 179بٹالین سی آر پی ایف اور ایس او جی کی ٹیم نے مشترکہ طور علی الصبح علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح4بجکر30منٹ پرطرفین کے مابین آمنا سامنا ہوا ،جس دوران جنگجوئوں نے فورسز پر اندھا دھند فائر نگ شروع کی جسکے ساتھ طرفین کے مابین جھڑپ کا آغاز ہوا ۔ذرائع نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس خونین معرکہ آرائی میں 2جنگجو جاں بحق ہوئے ۔فوری طور پر جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔پولیس ترجمان نے اپنے ایک تحریری بیان میں بتایا کہ جنگجوئوں کو خود سپردگی کی پیشکش کی گئی ،لیکن انہوں نے فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں دونوں جنگجو مارے گئے ۔انہوں نے کہا کہ جائے جھڑپ سے جنگجوئوں کی نعشیں اسلحہ سمیت برآمد کی گئیں اور دونوں نعشوں کو با رہمولہ بھیج دیا گیا ،جہاں قانونی اور طبی لوازمات کو پو را کیا جائیگا ۔انہوں نے آخری رسومات سے قبل دونوں کے ڈی این اے نمونے بھی لئے جائیں گے ،تاکہ کوئی کنبہ اگر دعویٰ کرتا ہے کہ مارے گئے جنگجوئوں میں اُن کا کوئی بیٹا ہے ،تو شناخت کا موقع فراہم کیا جائیگا ۔تاحال دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔پولیس ترجمان کے مطابق جائے جھڑپ سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا ،جس کو مزید تحقیقات کیلئے ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ۔بمئی سوپور پولیس تھانہ میں ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ۔علاقہ مکین سے کہا گیا ہے کہ وہ تب تک جائے جھڑپ کے نزدیک نہ جائیں جب تک اسے محفوظ قرار نہیں دیا جاتا ۔اس دوران حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر سوپور میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون ،وجے کمار نے کہا تھا کہ اب سیکیورٹی فورسز شمال میں جنگجو مخالف آپریشنز پر توجہ مرکوز کریں گے ۔وادی کشمیر میں ماہ مارچ سے جنگجو مخالف کارروائیوں میں کافی شدت لائی گئی ہے ۔ جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں 2کامیاب ترین جنگجو مخالف آپریشن عمل میں لائے گئے جبکہ بدھ کے روز شہر کے بٹہ مالو علاقے میں ’کارڈن اینڈ سرچ آپرشن ‘ عمل میں لایا گیاجبکہ جنوبی کشمیر کے 4اضلاع پلوامہ ، شوپیان ،کولگام اور اننت ناگ کے کم سے کم9دیہی علاقوں میں جنگجو مخالف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ۔رواں مہینے میں جنوبی کشمیر میں فوج وفورسز نے قریب12جنگجو مخالف آپریشنز عمل میں لائے ،جن میں 34جنگجوئوں کو جاں بحق کردیا گیا ۔منگل وار کو پلوامہ میں ایک جھڑپ کے دوران کے دوران سی آر پی ایف اہلکار بھی ہلاک ہوا ۔رواں برس جنگجو مخالف آپریشن میں 4جنگجو تنظیموں حزب ،لشکر ،جیش اور اے جے ایچ کے کمانڈروں کو جاں بحق کردیا ،جن میں ریاض نائیکو اورجنید صحرائی قابل ذکر ہیں ۔کے این ایس

متعلقہ خبریں

محبوبہ مفتی کو ملک سے بغاوت کرنے کی پادائش میں فوری طورپر گرفتار کیا جانا چاہئے /رویندر رینا
سرینگر24//اکتوبر///.

محبوبہ مفتی علیحدگی پسندوں کی بولی بول رہی ہیں۔ پیپلز الائنس کی کوئی عوامی اہمیت نہیں ہے /مرکزی وزیر جتندر سنگھ

عصمت دری کرنے والوں کے حق میں ترنگا ریلی نکال کر بھاجپا نے کی ترنگے کی توہین:محبوبہ مفتی سرینگر؍24، اکتوبر ؍ ؍ پی.

تنظیمی ڈھانچہ تشکیل ،ڈاکٹر فاروق سربراہ ،سجاد غنی لون ترجمان مقرر ، جموں وکشمیرکا پرچم اتحاد کی علامت ہوگا
عوامی.

افسر شاہی لوگوں کیلئے وبال جان ، انتظامیہ کا زمینی سطح پر کوئی نام و نشان نہیں: ساگر
سرینگر؍23، اکتوبر ؍ ؍ جموں.